aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khushbu.o.n"
میں خوشبوؤں کے ذکر پہ خاموش ہی رہاحالانکہ ایک پھول مرے حافظے میں تھا
سرحدیں روک نہ پائیں گی کبھی رشتوں کوخوشبوؤں پر نہ کبھی کوئی بھی پہرا نکلا
رنگ سے خوشبوؤں کا ناتا ٹوٹتا جاتا ہےپھول سے لوگ خزاؤں جیسی باتیں کرتے ہیں
فراق بچھڑی ہوئی خوشبوؤں کا سہ نہ سکیںتو پھول اپنا بدن پارا پارا کرتے ہیں
وہ رنگ کا ہجوم سا وہ خوشبوؤں کی بھیڑ سیوہ لفظ لفظ سے جواں وہ حرف حرف سے حسیں
اب ہواؤں کے دام کھلنے ہیںخوشبوؤں کا تو ہو چکا سودا
جانے یہ حدت چمن کو راس آئے یا نہیںآگ جیسی کیفیت ہے خوشبوؤں کی لہر میں
کھلے دھان کھلکھلا کر پڑے ندیوں میں ناکےگھنی خوشبوؤں سے مہکے مرے دیس کے علاقے
خوشبوؤں کا نزول ہوتا تھاپہلے پتا بھی پھول ہوتا تھا
وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گامسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا
یوں لگے دوست ترا مجھ سے خفا ہو جاناجس طرح پھول سے خوشبو کا جدا ہو جانا
دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفتمیری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئے گی
محبت ایک خوشبو ہے ہمیشہ ساتھ چلتی ہےکوئی انسان تنہائی میں بھی تنہا نہیں رہتا
آج بہت دن بعد میں اپنے کمرے تک آ نکلا تھاجوں ہی دروازہ کھولا ہے اس کی خوشبو آئی ہے
رنگ خوشبو اور موسم کا بہانا ہو گیااپنی ہی تصویر میں چہرہ پرانا ہو گیا
خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میںایک پرانا خط کھولا انجانے میں
فرشتے آ کر ان کے جسم پر خوشبو لگاتے ہیںوہ بچے ریل کے ڈبوں میں جو جھاڑو لگاتے ہیں
سبھی رشتے گلابوں کی طرح خوشبو نہیں دیتےکچھ ایسے بھی تو ہوتے ہیں جو کانٹے چھوڑ جاتے ہیں
عذاب ہوتی ہیں اکثر شباب کی گھڑیاںگلاب اپنی ہی خوشبو سے ڈرنے لگتے ہیں
حسن یوں عشق سے ناراض ہے ابپھول خوشبو سے خفا ہو جیسے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books