aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khvaahaa.n"
بازار جہاں میں کوئی خواہاں نہیں تیرالے جائیں کہاں اب تجھے اے جنس وفا ہم
لوگ میری موت کے خواہاں ہیں افضلؔ کس لیےچند غزلوں کے سوا کچھ بھی نہیں سامان میں
ایک دن وہ ذروں کو آفتاب کر لیں گےدھوپ کے جو خواہاں ہیں رات کے اندھیرے میں
ہر اک ان کا خواہاں ہر اک ان کا طالبپڑے کس مصیبت میں مشہور ہو کر
طالب بوسہ ہوں میں قاصد وہ ہیں خواہان جانیہ ذرا سی بات ہے ملتے ہی طے ہو جائے گی
تصویر چشم یار کا خواہاں ہے باغباںایجاد ہوگی نرگس بیمار کی جگہ
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
بارہا تیرا انتظار کیااپنے خوابوں میں اک دلہن کی طرح
تجھے کتاب سے ممکن نہیں فراغ کہ توکتاب خواں ہے مگر صاحب کتاب نہیں
خوابوں پر اختیار نہ یادوں پہ زور ہےکب زندگی گزاری ہے اپنے حساب میں
میرے خوابوں میں بھی تو میرے خیالوں میں بھی توکون سی چیز تجھے تجھ سے جدا پیش کروں
بکھرے ہوئے خوابوں کی وہ تصویر ہے شایداب یہ بھی نہیں یاد کہاں اس سے ملا تھا
خوابوں کی طرح آنا خوشبو کی طرح جاناممکن ہی نہیں لگتا اے دوست تجھے پانا
کسی بھوکے سے مت پوچھو محبت کس کو کہتے ہیںکہ تم آنچل بچھاؤ گے وہ دسترخوان سمجھے گا
خوابوں کے افق پر ترا چہرہ ہو ہمیشہاور میں اسی چہرے سے نئے خواب سجاؤں
شجاعؔ وہ خیریت پوچھیں تو حیرت میں نہ پڑ جاناپریشاں کرنے والے خیر خواہوں میں بھی ہوتے ہیں
ہم ترے خوابوں کی جنت سے نکل کر آ گئےدیکھ تیرا قصر عالی شان خالی کر دیا
میں نے یے سوچ کے بوئے نہیں خوابوں کے درختکون جنگل میں اگے پیڑ کو پانی دے گا
یہ قصہ وہ نہیں تم جس کو قصہ خواں سے سنومرے فسانۂ غم کو مری زباں سے سنو
زندگی چھین لے بخشی ہوئی دولت اپنیتو نے خوابوں کے سوا مجھ کو دیا بھی کیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books