aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kiran"
میں نے مانگی تھی اجالے کی فقط ایک کرنتم سے یہ کس نے کہا آگ لگا دی جائے
ایک کرن بس روشنیوں میں شریک نہیں ہوتیدل کے بجھنے سے دنیا تاریک نہیں ہوتی
کبھی تو سرد لگا دوپہر کا سورج بھیکبھی بدن کے لیے اک کرن زیادہ ہوئی
جو دل میں تھی نگاہ سی نگاہ میں کرن سی تھیوہ داستاں الجھ گئی وضاحتوں کے درمیاں
پھوٹنے والی ہے مزدور کے ماتھے سے کرنسرخ پرچم افق صبح پہ لہراتے ہیں
چراغ کی تھرتھراتی لو میں ہر اوس قطرے میں ہر کرن میںتمہاری آنکھیں کہاں نہیں تھیں تمہارا چہرہ کہاں نہیں تھا
اے صبح کی کرن مجھے پیاری ہے تو بہتتجھ سے لپٹ پڑوں گا اگر جاگتا ہوا
وہ صبح کو اس ڈر سے نہیں بام پر آتانامہ نہ کوئی باندھ دے سورج کی کرن میں
عیب کرنے کو ہنر چاہیئے یہ سچ ہے کرنؔلوگ کہتے ہیں کہ بد ہو تو ہو بد نام نہ ہو
ایک کرن پھر مجھ کو واپس کھینچ گئیمیں بس جسم سے باہر آنے والا تھا
ہے فریدیؔ عجب رنگ بزم جہاں مٹ رہا ہے یہاں فرق سود و زیاںنور کی بھیک تاروں سے لینے لگا آفتاب اپنی اک اک کرن بیچ کر
سفر پہ نکلیں مگر سمت کی خبر تو ملےکوئی کرن کوئی جگنو دکھائی دے تو چلیں
یہ کرن کہیں مرے دل میں آگ لگا نہ دےیہ معائنہ مجھے سرسری نہیں لگ رہا
اذن سورج کی کرن کو نہیں جانے کا جہاںمیری تخئیل کا شاہین وہاں بھی پہنچا
پڑتی نہیں ہے دل پہ ترے حسن کی کرنکس سمت میرے چاند درخشاں ہے آج کل
ایک اک لفظ سے معنی کی کرن پھوٹتی ہےروشنی میں پڑھا جاتا ہے صحیفہ میرا
پھر اس کے بعد سے مڑ کر بھی دیکھتا ہوں میںکسی کرن سے ملایا تھا آئنے نے مجھے
غروب شام تو دن بھر کے فاصلے پر ہےکرن طلوع کی اتری ہے جگمگاتی پھرے
میں تیرگی کو امانت تری سمجھتا ہوںتو روشنی ہے تو کوئی کرن اتار مجھے
نظر آتی ہے ساری کائنات میکدہ روشنیہ کس کے ساغر رنگیں سے پھوٹی ہے کرن ساقی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books