aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "koh"
کیا فرض ہے کہ سب کو ملے ایک سا جوابآؤ نہ ہم بھی سیر کریں کوہ طور کی
کٹی ہوئی ہے زمیں کوہ سے سمندر تکملا ہے گھاؤ یہ دریا کو راستہ دے کر
راہ الفت میں ملاقات ہوئی کس کس سےدشت میں قیس ملا کوہ میں فرہاد مجھے
سن تو لیا کسی نار کی خاطر کاٹا کوہ نکالی نہرایک ذرا سے قصے کو اب دیتے کیوں ہو طول میاں
موسیٰ کے سر پہ پاؤں ہے اہل نگاہ کااس کی گلی میں خاک اڑی کوہ طور کی
زمام کار اگر مزدور کے ہاتھوں میں ہو پھر کیاطریق کوہکن میں بھی وہی حیلے ہیں پرویزی
ہر سنگ میں شرار ہے تیرے ظہور کاموسیٰ نہیں جو سیر کروں کوہ طور کا
اللہ رے ان کے حسن کی معجز نمائیاںجس بام پر وہ آئیں وہی کوہ طور ہو
عمر کا کوہ گراں اور شب و روز مرےیہ وہ پتھر ہے جو کٹتا نہیں آسانی سے
بعد فرہاد کے پھر کوہ کنی میں نے کیبعد مجنوں کے کیا میں نے بیاباں آباد
آتشیں حسن کیوں دکھاتے ہودل ہے عاشق کا کوہ طور نہیں
کیا کوہ کن کی کوہ کنی کیا جنون قیسوادیٔ عشق میں یہ مقام ابتدا کے ہیں
موسیٰ نے کوہ طور پہ دیکھا جو کچھ وہیآتا ہے عارفوں کو نظر سنگ و خشت میں
کوہ غم اور گراں اور گراں اور گراںغم زدو تیشے کو چمکاؤ کہ کچھ رات کٹے
تمہیں سچ سچ بتاؤ کون تھا شیریں کے پیکر میںکہ مشت خاک کی حسرت میں کوئی کوہکن کیوں ہو
کوہ سنگین حقائق تھا جہاںحسن کا خواب تراشا ہم نے
سر دیجے راہ عشق میں پر منہ نہ موڑیےپتھر کی سی لکیر ہے یہ کوہکن کی بات
یہیں آنا ہے بھٹکتی ہوئی آوازوں کویعنی کچھ بات تو ہے کوہ ندا میں ایسی
بیدارؔ راہ عشق کسی سے نہ طے ہوئیصحرا میں قیس کوہ میں فرہاد رہ گیا
جانے یہ تو ہے ترا غم ہے کہ دل کی وحشتجانب کوہ ندا کوئی بلاتا ہے مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books