aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "koh-e-giraa.n"
عمر کا کوہ گراں اور شب و روز مرےیہ وہ پتھر ہے جو کٹتا نہیں آسانی سے
کوہ غم اور گراں اور گراں اور گراںغم زدو تیشے کو چمکاؤ کہ کچھ رات کٹے
شب ماہ میں جب بھی یہ درد اٹھا کبھی بیت کہے لکھی چاند نگرکبھی کوہ سے جا سر پھوڑ مرے کبھی قیس کو جا استاد کیا
زندگی کوہ بے ستوں گویاہر نفس ایک تیشۂ فرہاد
کٹا نہ کوہ الم ہم سے کوہ کن کی طرحبدل سکا نہ زمانہ ترے چلن کی طرح
کھینچا ہے عکس قلب کی فوٹوگراف میںشیشے میں ہے شبیہ پری کوہ قاف میں
گئے تھے نقد گرانمایۂ خلوص کے ساتھخرید لائے ہیں سستی عداوتیں کیا کیا
ہر رنگ ہر آہنگ مرے سامنے عاجزمیں کوہ معانی کی بلندی پہ کھڑا ہوں
ہمارا کوہ غم کیا سنگ خارا ہے جو کٹ جاتااگر مر مر کے زندہ کوہ کن ہوتا تو کیا ہوتا
سن اے کوہ و دمن کو سبز خلعت بخشنے والےنہیں ملتا ترے در سے غریبوں کو کفن اب تک
آتشیں حسن کیوں دکھاتے ہودل ہے عاشق کا کوہ طور نہیں
موسیٰ نے کوہ طور پہ دیکھا جو کچھ وہیآتا ہے عارفوں کو نظر سنگ و خشت میں
ہر سنگ میں شرار ہے تیرے ظہور کاموسیٰ نہیں جو سیر کروں کوہ طور کا
وہ کوہ قاف کا جیسے مکین ہو گیا ہےبچھڑ کے اور زیادہ حسین ہو گیا ہے
ہمیں بھی ہوتی کسی روز حسرت دیدارجو کوہ طور پہ موسیٰ گئے نہیں ہوتے
حسن کی شرط وفا جو ٹھہری تیشہ و سنگ گراں کی باتہم ہوں یا فرہاد ہو آخر عاشق تو مزدور رہا
ہو کا عالم ہے گرفتاروں کی آبادی میںہم تو سنتے تھے کہ زنجیر گراں بولتی ہے
اے عشق مرے دوش پہ تو بوجھ رکھ اپناہر سر متحمل نہیں اس بار گراں کا
اللہ رے ان کے حسن کی معجز نمائیاںجس بام پر وہ آئیں وہی کوہ طور ہو
یہیں آنا ہے بھٹکتی ہوئی آوازوں کویعنی کچھ بات تو ہے کوہ ندا میں ایسی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books