aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kohraab"
اب جدائی کے سفر کو مرے آسان کروتم مجھے خواب میں آ کر نہ پریشان کرو
اور تو کیا تھا بیچنے کے لئےاپنی آنکھوں کے خواب بیچے ہیں
اٹھو یہ منظر شب تاب دیکھنے کے لیےکہ نیند شرط نہیں خواب دیکھنے کے لیے
خواب کی طرح بکھر جانے کو جی چاہتا ہےایسی تنہائی کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے
کچھ تمہاری نگاہ کافر تھیکچھ مجھے بھی خراب ہونا تھا
ہر ایک رات کو مہتاب دیکھنے کے لیےمیں جاگتا ہوں ترا خواب دیکھنے کے لیے
تیری آنکھوں کا کچھ قصور نہیںہاں مجھی کو خراب ہونا تھا
عاشقی میں میرؔ جیسے خواب مت دیکھا کروباؤلے ہو جاؤ گے مہتاب مت دیکھا کرو
کبھی جو خواب تھا وہ پا لیا ہےمگر جو کھو گئی وہ چیز کیا تھی
خواب ہی خواب کب تلک دیکھوںکاش تجھ کو بھی اک جھلک دیکھوں
خواب ہوتے ہیں دیکھنے کے لیےان میں جا کر مگر رہا نہ کرو
کچھ اصولوں کا نشہ تھا کچھ مقدس خواب تھےہر زمانے میں شہادت کے یہی اسباب تھے
یہی ہے زندگی کچھ خواب چند امیدیںانہیں کھلونوں سے تم بھی بہل سکو تو چلو
جب بھی کشتی مری سیلاب میں آ جاتی ہےماں دعا کرتی ہوئی خواب میں آ جاتی ہے
میں نے چاہا ہے تجھے عام سے انساں کی طرحتو مرا خواب نہیں ہے جو بکھر جائے گا
بہت سے خواب دیکھو گے تو آنکھیںتمہارا ساتھ دینا چھوڑ دیں گی
یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہےنیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو
کہانی لکھتے ہوئے داستاں سناتے ہوئےوہ سو گیا ہے مجھے خواب سے جگاتے ہوئے
بیٹیاں باپ کی آنکھوں میں چھپے خواب کو پہچانتی ہیںاور کوئی دوسرا اس خواب کو پڑھ لے تو برا مانتی ہیں
اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کازندگی کاہے کو ہے خواب ہے دیوانے کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books