aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kujaa"
منتظر اس کے دلا تا بہ کجا بیٹھناشام ہوئی اب چلو صبح پھر آ بیٹھنا
پاس اخلاص سخت ہے تکلیفتاکجا خاطر وضیع و شریف
تیزیٔ بادہ کجا تلخیٔ گفتار کجاکند ہے نشتر ساقی سے سنان واعظ
کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کیاس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی
میں تو چاک پہ کوزہ گر کے ہاتھ کی مٹی ہوںاب یہ مٹی دیکھ کھلونا کیسے بنتی ہے
کوزہ جیسے کہ چھلک جائے ہے بھر جانے پرکوئی آنسو ہی بہا دے مرے مر جانے پر
ہوائے کوفۂ نا مہرباں کو حیرت ہےکہ لوگ خیمۂ صبر و رضا میں زندہ ہیں
وہ کیسی آس تھی ادا جو کو بہ کو لیے پھریوہ کچھ تو تھا جو دل کو آج تک کبھو ملا نہیں
میری مٹی سے بہت خوش ہیں مرے کوزہ گرویسا بن جاتا ہوں میں جیسا بناتے ہیں مجھے
لائے گی گردش میں تجھ کو بھی مری آوارگیکو بہ کو میں ہوں تو تو بھی در بدر ہو جائے گا
سخن کے چاک میں پنہاں تمہاری چاہت ہےوگرنہ کوزہ گری کی کسے ضرورت ہے
کوئی صورت بھی نہیں ملتی کسی صورت میںکوزہ گر کیسا کرشمہ ترے اس چاک میں ہے
اب ہمیں چاک پہ رکھ یا خس و خاشاک سمجھکوزہ گر ہم تری آواز پہ آئے ہوئے ہیں
مغرب مجھے کھینچے ہے تو روکے مجھے مشرقدھوبی کا وہ کتا ہوں کہ جو گھاٹ نہ گھر کا
آ ہی کودا تھا دیر میں واعظہم نے ٹالا خدا خدا کر کے
گھر سے اس کا بھی نکلنا ہو گیا آخر محالمیری رسوائی سے شہرت کو بہ کو اس کی بھی تھی
کوزہ گر نے جب میری مٹی سے کی تخلیق نوہو گئے خود جذب مجھ میں آگ اور پانی ہوا
چھیڑا ہے ایک نغمۂ شیریں بھی کو بہ کودل نے ہلال عید کی تائید کے لئے
جسم کا کوزہ ہے اپنا اور نہ یہ دریائے جاںجو لگا لے گا لبوں سے اس میں بھر جائیں گے ہم
ہاتھ پتھر سے ہو گئے مانوسشوق کوزہ گری کا کیا کیجے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books