aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kulba"
زخم لگا کر اس کا بھی کچھ ہاتھ کھلامیں بھی دھوکا کھا کر کچھ چالاک ہوا
اب جو رشتوں میں بندھا ہوں تو کھلا ہے مجھ پرکب پرند اڑ نہیں پاتے ہیں پروں کے ہوتے
کچھ بکھری ہوئی یادوں کے قصے بھی بہت تھےکچھ اس نے بھی بالوں کو کھلا چھوڑ دیا تھا
جب تم سے محبت کی ہم نے تب جا کے کہیں یہ راز کھلامرنے کا سلیقہ آتے ہی جینے کا شعور آ جاتا ہے
کھلتا کسی پہ کیوں مرے دل کا معاملہشعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے
دروازہ کھلا ہے کہ کوئی لوٹ نہ جائےاور اس کے لیے جو کبھی آیا نہ گیا ہو
رہتا تھا سامنے ترا چہرہ کھلا ہواپڑھتا تھا میں کتاب یہی ہر کلاس میں
مانگنے والوں کو کیا عزت و رسوائی سےدینے والوں کی امیری کا بھرم کھلتا ہے
تیرے وعدے کو کبھی جھوٹ نہیں سمجھوں گاآج کی رات بھی دروازہ کھلا رکھوں گا
اب نہیں لوٹ کے آنے والاگھر کھلا چھوڑ کے جانے والا
میں سوچتا ہوں مجھے انتظار کس کا ہےکواڑ رات کو گھر کا اگر کھلا رہ جائے
کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کیاس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی
چھوٹی پڑتی ہے انا کی چادرپاؤں ڈھکتا ہوں تو سر کھلتا ہے
نیند ایسی کہ رات کم پڑ جائےخواب ایسا کہ منہ کھلا رہ جائے
اللہ ری جسم یار کی خوبی کہ خودبخودرنگینیوں میں ڈوب گیا پیرہن تمام
عمر سب ذوق تماشا میں گزاری لیکنآج تک یہ نہ کھلا کس کے طلب گار ہیں ہم
میں نے جب خود کی طرف غور سے دیکھا تو کھلامجھ کو اک میرے سوا کوئی پریشانی نہیں
کھلا ہے در پہ ترا انتظار جاتا رہاخلوص تو ہے مگر اعتبار جاتا رہا
دیے کے اور ہواؤں کے مراسم کھل نہیں پاتےنہیں کھلتا کہ ان میں سے یہ کس کی آزمائش ہے
اک انتظار میں قائم ہے اس چراغ کی لواک اہتمام میں کمرے کا در کھلا ہوا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books