aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kuucha-e-rusvaa.ii"
دل دیکھتے ہی اس کو گرفتار ہو گیارسوائے شہر و کوچہ و بازار ہو گیا
اب نہیں ملیں گے ہم کوچۂ تمنا میںکوچۂ تمنا میں اب نہیں ملیں گے ہم
کہاں بھٹکتی پھرے گی اندھیری گلیوں میںہم اک چراغ سر کوچۂ ہوا رکھ آئے
چھوڑ کر کوچۂ مے خانہ طرف مسجد کےمیں تو دیوانہ نہیں ہوں جو چلوں ہوش کی راہ
الفت کوچہ جاناں نے کیا خانہ خراببرہمن دیر سے کعبے سے مسلماں نکلا
یہ گردش زمانہ ہمیں کیا مٹائے گیہم ہیں طواف کوچۂ جاناں کیے ہوئے
دل کے ویرانے میں گھومے تو بھٹک جاؤ گےرونق کوچہ و بازار سے آگے نہ بڑھو
حدود کوچۂ محبوب ہیں وہیں سے شروعجہاں سے پڑنے لگیں پاؤں ڈگمگاتے ہوئے
غم جہاں کے تقاضے شدید ہیں ورنہجنون کوچۂ دلدار ہم بھی رکھتے ہیں
کیسا ہجوم کوچۂ تنہائی تھا کہ میںآگے بڑھا نہ دست و گریباں ہوئے بغیر
جانب کوچہ و بازار نہ دیکھا جائےغور سے شہر کا کردار نہ دیکھا جائے
گدائے کوچۂ جاناں ہوں مرتبہ ہے بڑاکہ میرے نام ہے جاگیر بے نوائی کی
ہوائے کوچۂ دنیا میں جانتا ہوں تجھےتو جب بھی آتی ہے بیمار کرنے آتی ہے
کسی سے عشق ہو جانے کو افسانہ نہیں کہتےکہ افسانے متاع کوچہ و بازار ہوتے ہیں
اب نہیں جنت مشام کوچہ یار کی شمیمنکہت زلف کیا ہوئی باد صبا کو کیا ہوا
مانگنے والوں کو کیا عزت و رسوائی سےدینے والوں کی امیری کا بھرم کھلتا ہے
کوچۂ عشق میں نکل آیاجس کو خانہ خراب ہونا تھا
کتنے شوریدہ سر محبت میںہو گئے کوچۂ صنم کی خاک
کیوں نہ تنویرؔ پھر اظہار کی جرأت کیجےخامشی بھی تو یہاں باعث رسوائی ہے
شام پڑتے ہی کسی شخص کی یادکوچۂ جاں میں صدا کرتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books