aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kuuze"
بند ہو جاتا ہے کوزے میں کبھی دریا بھیاور کبھی قطرہ سمندر میں بدل جاتا ہے
شعر میں ساتھ روانی کے معانی بھی تو بھراے صداؔ قید تو کوزے میں سمندر کر دے
رستے کی دوکان پہ رہرو ایک نشانی چھوڑ چلاجس کوزے سے پیاس بجھائی اس کوزے کو توڑ چلا
مقام فیضؔ کوئی راہ میں جچا ہی نہیںجو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
کتنا ہے بد نصیب ظفرؔ دفن کے لیےدو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں
چل دئیے سوئے حرم کوئے بتاں سے مومنؔجب دیا رنج بتوں نے تو خدا یاد آیا
میں تو چاک پہ کوزہ گر کے ہاتھ کی مٹی ہوںاب یہ مٹی دیکھ کھلونا کیسے بنتی ہے
مل مالک کے کتے بھی چربیلے ہیںلیکن مزدوروں کے چہرے پیلے ہیں
مومنؔ خدا کے واسطے ایسا مکاں نہ چھوڑدوزخ میں ڈال خلد کو کوئے بتاں نہ چھوڑ
کوزہ جیسے کہ چھلک جائے ہے بھر جانے پرکوئی آنسو ہی بہا دے مرے مر جانے پر
آدم سے باغ خلد چھٹا ہم سے کوئے یاروہ ابتدائے رنج ہے یہ انتہائے رنج
یہ قدم قدم بلائیں یہ سواد کوئے جاناںوہ یہیں سے لوٹ جائے جسے زندگی ہو پیاری
حقیقی عشق کی عشق مجازی پہلی منزل ہےچلو سوئے خدا اے زاہدوں کوئے بتاں ہو کر
اسی دنیا میں دکھا دیں تمہیں جنت کی بہارشیخ جی تم بھی ذرا کوئے بتاں تک آؤ
برہمن دیر کو راہی ہوا اور شیخ کعبے کونکل کر اس دوراہے سے میں کوئے یار میں آیا
ڈراتا ہے ہمیں محشر سے تو واعظ ارے جا بھییہ ہنگامے تو ہم نے روز کوئے یار میں دیکھے
مجھ کو نہیں قبول دو عالم کی وسعتیںقسمت میں کوئے یار کی دو گز زمیں رہے
میری مٹی سے بہت خوش ہیں مرے کوزہ گرویسا بن جاتا ہوں میں جیسا بناتے ہیں مجھے
کوئے جاناں میں بھی اب اس کا پتہ ملتا نہیںدل مرا گھبرا کے کیا جانے کدھر جاتا رہا
گلی کے باہر تمام منظر بدل گئے تھےجو سایۂ کوئے یار اترا تو میں نے دیکھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books