aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "la.De.n"
ہم غم زدہ ہیں لائیں کہاں سے خوشی کے گیتدیں گے وہی جو پائیں گے اس زندگی سے ہم
عشق میں جی کو صبر و تاب کہاںاس سے آنکھیں لڑیں تو خواب کہاں
اور کچھ تحفہ نہ تھا جو لاتے ہم تیرے نیازایک دو آنسو تھے آنکھوں میں سو بھر لائیں ہیں ہم
جب لگیں زخم تو قاتل کو دعا دی جائےہے یہی رسم تو یہ رسم اٹھا دی جائے
کہئے تو آسماں کو زمیں پر اتار لائیںمشکل نہیں ہے کچھ بھی اگر ٹھان لیجئے
کہیں نہ ان کی نظر سے نظر کسی کی لڑےوہ اس لحاظ سے آنکھیں جھکائے بیٹھے ہیں
ساری دنیا سے لڑے جس کے لیےایک دن اس سے بھی جھگڑا کر لیا
دنیا تو ہے دنیا کہ وہ دشمن ہے سدا کیسو بار ترے عشق میں ہم خود سے لڑے ہیں
ختم ہو جائیں جنہیں دیکھ کے بیماری دلڈھونڈ کر لائیں کہاں سے وہ مسیحا چہرے
دنیا بدل رہی ہے زمانہ کے ساتھ ساتھاب روز روز دیکھنے والا کہاں سے لائیں
مکیں جب نیند کے سائے میں سستانے لگیں تابشؔسفر کرتے ہیں بستی کے مکاں آہستہ آہستہ
آنکھ کھلتے ہی جبیں چومنے آ جاتے ہیںہم اگر خواب میں بھی تم سے لڑے ہوتے ہیں
آزادی نے بازو بھی سلامت نہیں رکھےاے طاقت پرواز تجھے لائیں کہاں سے
آ دوست ساتھ آ در ماضی سے مانگ لائیںوہ اپنی زندگی کہ جواں بھی حسیں بھی تھی
دیکھ پھولوں سے لدے دھوپ نہائے ہوئے پیڑہنس کے کہتے ہیں گزاری ہے خزاں بھی ہم نے
ہم تیرے آسمان میں اے حرف اعتباراڑنا تو چاہتے ہیں مگر پر کہاں سے لائیں
بچا کے لائیں کسی بھی یتیم بچے کواور اس کے ہاتھ سے تخلیق کائنات کریں
ہم بھی جی بھر کے تجھے کوستے پھرتے لیکنہم ترا لہجۂ بے باک کہاں سے لائیں
چلو نوحؔ تم کو دکھا لائیں تم نےنہ مے خانہ دیکھا نہ بت خانہ دیکھا
وہی نہ ہو کہ یہ سب لوگ سانس لینے لگیںامیر شہر کوئی اور خوف طاری کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books