aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "laa-makaan"
تلاش لا مکاں میں اڑ رہا ہوںمگر مجھ سے مکاں لپٹا ہوا ہے
ایک دشت لا مکاں پھیلا ہے میرے ہر طرفدشت سے نکلوں تو جا کر کن ٹھکانوں میں رہوں
مکاں سے ہوگا کبھی لا مکان سے ہوگامرا یہ معرکہ دونوں جہان سے ہوگا
مکاں کی کوئی خبر لا مکاں کو کیسے ہوسفیر روح ابھی جسم کے حصار میں ہے
مکاں نزدیک ہے یا لا مکاں نزدیک پڑتا ہےکہیں آ جاؤ مجھ کو ہر جہاں نزدیک پڑتا ہے
تو لا مکاں میں رہے اور میں مکاں میں اسیریہ کیا کہ مجھ پہ اطاعت تری حرام ہوئی
مکاں اجاڑ تھا اور لا مکاں کی خواہش تھیسو اپنے آپ سے باہر قیام کر لیا ہے
اگر ہنگامہ ہائے شوق سے ہے لا مکاں خالیخطا کس کی ہے یا رب لا مکاں تیرا ہے یا میرا
پتہ یوں تو بتاتے ہیں وہ سب کو لا مکاں اپنامگر معلوم ہے رہتے ہیں وہ ٹوٹے ہوئے دل میں
لا مکاں ہے واسطے ان کی مقام بود و باشگو بظاہر کہنے کو کلکتہ اور لاہور ہے
میں کھوئے جاتا ہوں تنہائیوں کی وسعت میںدر خیال در لا مکاں ہے یا کچھ اور
شمس و قمر سے اور کبھی کہکشاں سے ہمگزرے ہیں لاکھ بار حد لا مکاں سے ہم
کچھ نہ دیکھا کسی مکان میں ہمکہتے ہیں لا مکان میں کچھ ہے
جنت صوفیا نثار دہر کی مشت خاک پرعاشق ارض پاک کو دعوت لا مکاں نہ دے
میں ہوں مضطرؔ بدن کی نگری میںمیرے حصے میں لا مکاں لکھنا
نکل کر آ گئے ہیں جنگلوں میںمکاں کو لا مکاں کرنا پڑا ہے
یہ زمیں خواب ہے آسماں خواب ہےاک مکاں ہی نہیں لا مکاں خواب ہے
زمیں نژاد ہیں لیکن زماں میں رہتے ہیںمکاں نصیب نہیں لا مکاں میں رہتے ہیں
بس ایک خواب کی صورت کہیں ہے گھر میرامکاں کے ہوتے ہوئے لا مکاں کے ہوتے ہوئے
کبھی جو وقت زمانے کو دیتا ہے گردشمرے مکاں سے بھی کچھ لا مکاں گزرتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books