aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "laa.ii.n"
کسی صورت یہ نکتہ چینیاں کچھ رنگ تو لائیںچلو یوں ہی سہی اب نام تو مشہور ہے میرا
عمر دراز مانگ کے لائی تھی چار دندو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں
آئینہ کیوں نہ دوں کہ تماشا کہیں جسےایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے
ہم غم زدہ ہیں لائیں کہاں سے خوشی کے گیتدیں گے وہی جو پائیں گے اس زندگی سے ہم
عشق میں جی کو صبر و تاب کہاںاس سے آنکھیں لڑیں تو خواب کہاں
لائی حیات آئے قضا لے چلی چلےاپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے
یہ کس مقام پہ لائی ہے میری تنہائیکہ مجھ سے آج کوئی بد گماں نہیں ہوتا
لائی نہ ایسوں ویسوں کو خاطر میں آج تکاونچی ہے کس قدر تری نیچی نگاہ بھی
اور کچھ تحفہ نہ تھا جو لاتے ہم تیرے نیازایک دو آنسو تھے آنکھوں میں سو بھر لائیں ہیں ہم
جب غم ہوا چڑھا لیں دو بوتلیں اکٹھیملا کی دوڑ مسجد اکبرؔ کی دوڑ بھٹی
وہ آئے ہیں پشیماں لاش پر ابتجھے اے زندگی لاؤں کہاں سے
کہئے تو آسماں کو زمیں پر اتار لائیںمشکل نہیں ہے کچھ بھی اگر ٹھان لیجئے
پھر اس گلی سے اپنا گزر چاہتا ہے دلاب اس گلی کو کون سی بستی سے لاؤں میں
قلم اٹھاؤں کہ بچوں کی زندگی دیکھوںپڑا ہوا ہے دوراہے پہ اب ہنر میرا
کھینچ لائی ہے محبت ترے در پر مجھ کواتنی آسانی سے ورنہ کسے حاصل ہوا میں
زمانہ تھا وہ دل کی زندگی کاتری فرقت کے دن لاؤں کہاں سے
میں اب تو اے جنوں ترے ہاتھوں سے تنگ ہوںلاؤں کہاں سے روز گریباں نئے نئے
عہد جوانی رو رو کاٹا پیری میں لیں آنکھیں موندیعنی رات بہت تھے جاگے صبح ہوئی آرام کیا
شعر میرے بھی ہیں پر درد ولیکن حسرتؔمیرؔ کا شیوۂ گفتار کہاں سے لاؤں
لائی ہے کس مقام پہ یہ زندگی مجھےمحسوس ہو رہی ہے خود اپنی کمی مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books