aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "laadaa"
اپنا باطن خوب ہے ظاہر سے بھی اے جان جاںآنکھ کے لڑنے سے پہلے جی لڑا بیٹھے ہیں ہم
لڑا کر آنکھ اس سے ہم نے دشمن کر لیا اپنانگہ کو ناز کو انداز کو ابرو کو مژگاں کو
روز آپس میں لڑا کرتے ہیں ارباب خردکوئی دیوانہ الجھتا نہیں دیوانے سے
کیا رات کے آشوب میں وہ خود سے لڑا تھاآئینے کے چہرے پہ خراشیں سی پڑی ہیں
میں آندھیوں سے لڑا تھا اس اعتماد کے ساتھدرخت ٹوٹ بھی جائے تو کام آتا ہے
قتیل ہو کے بھی میں اپنے قاتلوں سے لڑاکہ میرے بعد مرے دوستوں کی باری تھی
کون کہتا ہے کہ تو نے ہمیں ہٹ کر مارادل جھپٹ آنکھ لڑا نظروں سے ڈٹ کر مارا
ہوئی گر صلح بھی تو بھی رہی جنگملا جب دل تو آنکھ اس سے لڑا کی
عشاق کے آگے نہ لڑا غیروں سے آنکھیںڈر ہے کہ نہ ہو جائے لڑائی ترے در پر
میں جب بھی لڑا حق کے لیے اپنے عدو سےمیداں میں رہی کوئی نہ تلوار سلامت
وصل کی رات ہم نشیں کیونکہ کٹی نہ پوچھ کچھبرسر صلح میں رہا اس پہ بھی وہ لڑا کیا
ہم ان سے اور وہ ہم سے دم صلح تھے خجلچھینٹے لڑا کئے عرق انفعال کے
وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکناسے اک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا
اس کے چہرے کی چمک کے سامنے سادہ لگاآسماں پہ چاند پورا تھا مگر آدھا لگا
مجھے اب تم سے ڈر لگنے لگا ہےتمہیں مجھ سے محبت ہو گئی کیا
میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گیوہ جھوٹ بولے گا اور لا جواب کر دے گا
غم اور خوشی میں فرق نہ محسوس ہو جہاںمیں دل کو اس مقام پہ لاتا چلا گیا
اب تو جاتے ہیں بت کدے سے میرؔپھر ملیں گے اگر خدا لایا
گر بازی عشق کی بازی ہے جو چاہو لگا دو ڈر کیساگر جیت گئے تو کیا کہنا ہارے بھی تو بازی مات نہیں
زخم لگا کر اس کا بھی کچھ ہاتھ کھلامیں بھی دھوکا کھا کر کچھ چالاک ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books