aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "laataa"
غم اور خوشی میں فرق نہ محسوس ہو جہاںمیں دل کو اس مقام پہ لاتا چلا گیا
کہا تھا تم نے کہ لاتا ہے کون عشق کی تابسو ہم جواب تمہارے سوال ہی کے تو ہیں
لوگ نفرت کی فضاؤں میں بھی جی لیتے ہیںہم محبت کی ہوا سے بھی ڈرا کرتے ہیں
عشق اداسی کے پیغام تو لاتا رہتا ہے دن راتلیکن ہم کو خوش رہنے کی عادت بہت زیادہ ہے
خدا کرے کہ یہ دن بار بار آتا رہےاور اپنے ساتھ خوشی کا خزانہ لاتا رہے
دیکھنا چاہتا ہوں گم ہو کرکیا کوئی ڈھونڈ کے لاتا ہے مجھے
میں دوڑ دوڑ کے خود کو پکڑ کے لاتا ہوںتمہارے عشق نے بچا بنا دیا ہے مجھے
ہر ایک رات کہیں دور بھاگ جاتا ہوںہر ایک صبح کوئی مجھ کو کھینچ لاتا ہے
قسمت عجیب کھیل دکھاتی چلی گئیجو ہنس رہے تھے ان کو رلاتی چلی گئی
آج بھی شام غم! اداس نہ ہومانگ کر میں چراغ لاتا ہوں
جسے پڑھا نہیں تم نے کبھی محبت سےکتاب زیست کا وہ باب ہیں مرے آنسو
میں اکثر آسماں کے چاند تارے توڑ لاتا تھااور اک ننھی سی گڑیا کے لیے زیور بناتا تھا
تیرگی خامشی بے بسی تشنگیہجر کی رات میں خامیاں خامیاں
میں تو مشتاق ہوں آندھی میں بھی اڑنے کے لئےمیں نے یہ شوق عجب دل کو لگا رکھا ہے
یہ تیرا گلستاں تیرا چمن کب میری نوا کے قابل ہےنغمہ مرا اپنے دامن میں آپ اپنا گلستاں لاتا ہے
میں دور دور سے خود کو اٹھا کے لاتا رہاکہ ٹوٹ جاؤں تو پھر دور تک بکھرتا ہوں
سمیٹ لاتا ہوں موتی تمہاری یادوں کےجو خلوتوں کے سمندر میں ڈوبتا ہوں میں
تیر اس کا جو کرے دل کے نشانے کو خطاخود اٹھا لاتا ہوں مرنے کی تمنا دیکھو
میں اڑتا رہتا ہوں نیلے سمندروں میں کہیںسو تتلیوں کے لیے خواب لاتا رہتا ہوں
مری نظر میں ہے قائمؔ یہ کائنات تمامنظر میں گو کوئی لاتا نہیں ہے یاں مجھ کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books