aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lagaa.ii"
شرطیں لگائی جاتی نہیں دوستی کے ساتھکیجے مجھے قبول مری ہر کمی کے ساتھ
جو آگ لگائی تھی تم نے اس کو تو بجھایا اشکوں نےجو اشکوں نے بھڑکائی ہے اس آگ کو ٹھنڈا کون کرے
ستم نوازئ پیہم ہے عشق کی فطرتفضول حسن پہ تہمت لگائی جاتی ہے
کسی نے پھر سے لگائی صدا اداسی کیپلٹ کے آنے لگی ہے فضا اداسی کی
اپنے جلنے کا ہمیشہ سے تماشائی ہوںآگ یہ کس نے لگائی مجھے معلوم نہیں
جس خط پہ یہ لگائی اسی کا ملا جواباک مہر میرے پاس ہے دشمن کے نام کی
یہ بھی آداب محبت نے گوارا نہ کیاان کی تصویر بھی آنکھوں سے لگائی نہ گئی
خدا معاف کرے سارے منصفوں کے گناہہم ہی نے شرط لگائی تھی ہار جانے کی
کس کی تنویر سے جل اٹھے بصیرت کے چراغکس کی تصویر یہ آنکھوں سے لگائی گئی ہے
آگ دنیا کی لگائی ہوئی بجھ جائے گیکوئی آنسو مرے دامن پہ بکھر جانے دے
گرمی نے کچھ آگ اور بھی سینہ میں لگائیہر طور غرض آپ سے ملنا ہی کم اچھا
آگ لگائی تم نے ہی تولوگوں نے تو صرف ہوا دی
جو آئے حشر میں وہ سب کو مارتے آئےجدھر نگاہ پھری چوٹ پر لگائی چوٹ
اسی نے آگ لگائی ہے ساری بستی میںوہی یہ پوچھ رہا ہے کہ ماجرا کیا ہے
سرد راتوں کا تقاضہ تھا بدن جل جاےپھر وہ اک آگ جو سینہ سے لگائی میں نے
شمع اک موم کے پیکر کے سوا کچھ بھی نہ تھیآگ جب تن میں لگائی ہے تو جان آئی ہے
لگائی آگ پانی میں یہ کس کے عکس نے پیارےکہ ہم دیگر چلی ہیں موج سے دریا میں شمشیریں
تو نے لگائی اب کی یہ کیا آگ اے بسنتجس سے کہ دل کی آگ اٹھے جاگ اے بسنت
سچ پوچھیے تو نالۂ بلبل ہے بے خطاپھولوں میں ساری آگ لگائی صبا کی ہے
ناصح کے سر پر ایک لگائی تڑاق سےپھر ہاتھ مل رہے ہیں کہ اچھی پڑی نہیں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books