aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lai"
عمر دراز مانگ کے لائی تھی چار دندو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں
لائی حیات آئے قضا لے چلی چلےاپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے
یہ کس مقام پہ لائی ہے میری تنہائیکہ مجھ سے آج کوئی بد گماں نہیں ہوتا
لائی نہ ایسوں ویسوں کو خاطر میں آج تکاونچی ہے کس قدر تری نیچی نگاہ بھی
کھینچ لائی ہے محبت ترے در پر مجھ کواتنی آسانی سے ورنہ کسے حاصل ہوا میں
لائی ہے کس مقام پہ یہ زندگی مجھےمحسوس ہو رہی ہے خود اپنی کمی مجھے
لے میں ڈوبی ہوئی مستی بھری آواز کے ساتھچھیڑ دے کوئی غزل اک نئے انداز کے ساتھ
رقص مے تیز کرو ساز کی لے تیز کروسوئے مے خانہ سفیران حرم آتے ہیں
اے غم دنیا تجھے کیا علم تیرے واسطےکن بہانوں سے طبیعت راہ پر لائی گئی
کھینچ لائی ہے ترے دشت کی وحشت ورنہکتنے دریا ہی مری پیاس بجھانے آتے
یہ کس مقام پہ لائی ہے زندگی ہم کوہنسی لبوں پہ ہے سینے میں غم کا دفتر ہے
یہیں تک لائی ہے یہ زندگی بھر کی مسافتلب دریا ہوں میں اور وہ پس دریا کھلا ہے
لائی ہے کہاں مجھ کو طبیعت کی دو رنگیدنیا کا طلب گار بھی دنیا سے خفا بھی
پھر لائی ہے برسات تری یاد کا موسمگلشن میں نیا پھول کھلا دیکھ رہا ہوں
عدم سے دہر میں آنا کسے گوارا تھاکشاں کشاں مجھے لائی ہے آرزو تیری
اداسی کھینچ لائی ہے یہاں تکمیں آنسو تھا سمندر میں پڑا ہوں
محبت معنی و الفاظ میں لائی نہیں جاتییہ وہ نازک حقیقت ہے جو سمجھائی نہیں جاتی
خموشی میری لے میں گنگنانا چاہتی ہےکسی سے بات کرنے کا بہانا چاہتی ہے
بڑے دلچسپ وعدے تھے بڑے رنگین دھوکے تھےگلوں کی آرزو میں زندگی شعلے اٹھا لائی
چنگ و نے رنگ پہ تھے اپنے لہو کے دم سےدل نے لے بدلی تو مدھم ہوا ہر ساز کا رنگ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books