aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lamha-e-giraa.n"
شکوہ نہیں دنیا کے صنم ہائے گراں کاافسوس کہ کچھ پھول تمہارے بھی ملے ہیں
گئے تھے نقد گرانمایۂ خلوص کے ساتھخرید لائے ہیں سستی عداوتیں کیا کیا
گر سکوں چاہیے اس لمحۂ موجود میں بھیآؤ اس لمحۂ موجود سے باہر نکلیں
ہو کا عالم ہے گرفتاروں کی آبادی میںہم تو سنتے تھے کہ زنجیر گراں بولتی ہے
اے عشق مرے دوش پہ تو بوجھ رکھ اپناہر سر متحمل نہیں اس بار گراں کا
زندگانی کی حقیقت کوہ کن کے دل سے پوچھجوئے شیر و تیشہ و سنگ گراں ہے زندگی
عمر کا کوہ گراں اور شب و روز مرےیہ وہ پتھر ہے جو کٹتا نہیں آسانی سے
اک لمحۂ فراق پہ وارا گیا مجھےکیسی حسین شام میں مارا گیا مجھے
حسن کی شرط وفا جو ٹھہری تیشہ و سنگ گراں کی باتہم ہوں یا فرہاد ہو آخر عاشق تو مزدور رہا
ہمیں تو یاد نہیں کوئی لمحۂ عشرتکبھی تمہیں نے کسی دن ہنسا دیا ہوگا
تمام عشق کی مہلت ہے اس آنکھوں میںاور ایک لمحۂ امکان بھی زیادہ نہیں
تری جبیں پہ جو اک بار جگمگایا تھاوہ اک ستارہ میرے لمحۂ وصال میں ہے
زندگی مائل فریاد و فغاں آج بھی ہےکل بھی تھا سینے پہ اک سنگ گراں آج بھی ہے
مجھے بھی لمحۂ ہجرت نے کر دیا تقسیمنگاہ گھر کی طرف ہے قدم سفر کی طرف
گزر گیا ہے کوئی لمحۂ شرر کی طرحابھی تو میں اسے پہچان بھی نہ پایا تھا
جانے کس لمحۂ وحشی کی طلب ہے کہ فلکدیکھنا چاہے مرے شہر کو جنگل کر کے
طے ہو چکی ہے اس سے جدائی مگر منیرؔتو اس کے ساتھ لمحۂ انکار تک تو چل
ہوا کے ساتھ سفر کا نہ حوصلہ تھا جسےسبھی کو خوف اسی لمحۂ شرر سے تھا
عجیب درد سا اس لمحۂ وصال میں تھاکہ زخم سے بھی بڑا کرب اندمال میں تھا
جاں بلب لمحۂ تسکیں مری قسمت ہے شمیمؔبے خودی پھر مجھے دیوانہ بناتی کیوں ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books