aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lamho"
یہ جبر بھی دیکھا ہے تاریخ کی نظروں نےلمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی
زندگی ایک فن ہے لمحوں کواپنے انداز سے گنوانے کا
ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کر دےتنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر
ہاتھ چھوٹیں بھی تو رشتے نہیں چھوڑا کرتےوقت کی شاخ سے لمحے نہیں توڑا کرتے
ایک لمحے میں بکھر جاتا ہے تانا بانااور پھر عمر گزر جاتی ہے یکجائی میں
نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئےخدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے
مجھے بھی لمحۂ ہجرت نے کر دیا تقسیمنگاہ گھر کی طرف ہے قدم سفر کی طرف
عشق ہے عشق یہ مذاق نہیںچند لمحوں میں فیصلہ نہ کرو
تیرے جلووں نے مجھے گھیر لیا ہے اے دوستاب تو تنہائی کے لمحے بھی حسیں لگتے ہیں
زندگی کے اداس لمحوں میںبے وفا دوست یاد آتے ہیں
عمر بھر کی بات بگڑی اک ذرا سی بات میںایک لمحہ زندگی بھر کی کمائی کھا گیا
پھول تھے رنگ تھے لمحوں کی صباحت ہم تھےایسے زندہ تھے کہ جینے کی علامت ہم تھے
لمحے اداس اداس فضائیں گھٹی گھٹیدنیا اگر یہی ہے تو دنیا سے بچ کے چل
یہ چراغ جیسے لمحے کہیں رائیگاں نہ جائیںکوئی خواب دیکھ ڈالو کوئی انقلاب لاؤ
یہ لمحہ لمحہ تکلف کے ٹوٹتے رشتےنہ اتنے پاس مرے آ کہ تو پرانا لگے
یہ لمحہ لمحہ زندہ رہنے کی خواہش کا حاصل ہےکہ لحظہ لحظہ اپنے آپ ہی میں مر رہا ہوں میں
دل کو ہر لمحہ بچاتے رہے جذبات سے ہماتنے مجبور رہے ہیں کبھی حالات سے ہم
اخترؔ گزرتے لمحوں کی آہٹ پہ یوں نہ چونکاس ماتمی جلوس میں اک زندگی بھی ہے
چند لمحوں کے لیے ایک ملاقات رہیپھر نہ وہ تو نہ وہ میں اور نہ وہ رات رہی
اک خوف بے پناہ ہے آنکھوں کے آر پارتاریکیوں میں ڈوبتا لمحہ ہے سامنے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books