aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lashkaaraa"
اس شان سے لوٹے ہیں گنوا کر دل و جاں ہماس طور تو ہارے ہوئے لشکر نہیں آتے
جہاں جہاں بھی ہے نہر فرات کا امکاںوہیں یزید کا لشکر دکھائی دیتا ہے
پیچھے پیچھے رات تھی تاروں کا اک لشکر لئےریل کی پٹری پہ سورج چل رہا تھا رات کو
سب لوگ اپنے اپنے قبیلوں کے ساتھ تھےاک میں ہی تھا کہ کوئی بھی لشکر مرا نہ تھا
کل جہاں ظلم نے کاٹی تھیں سروں کی فصلیںنم ہوئی ہے تو اسی خاک سے لشکر نکلا
جانے کب کون کسے مار دے کافر کہہ کےشہر کا شہر مسلمان ہوا پھرتا ہے
وقت کی موج ہمیں پار لگاتی کیسےہم نے ہی جسم سے باندھے ہوئے پتھر تھے بہت
قطرہ ٹھیک ہے دریا ہونے میں نقصان بہت ہےدیکھ تو کیسے ڈوب رہا ہے میرا لشکر مجھ میں
نام تیرا بھی رہے گا نہ ستم گر باقیجب ہے فرعون نہ چنگیز کا لشکر باقی
دولت سر ہوں سو ہر جیتنے والا لشکرطشت میں رکھتا ہے نیزے پہ سجاتا ہے مجھے
آج کھلا دشمن کے پیچھے دشمن تھےاور وہ لشکر اس لشکر کی اوٹ میں تھا
بند کر بیٹھے ہو گھر رد بلا کی خاطرایک کھڑکی تو کھلی رکھتے ہوا کی خاطر
وہ دل کا ٹوٹنا تو کوئی واقعہ نہ تھااب ٹوٹے دل کی کرچیوں کی دھار سے بچو
تو نے دستک ہی نہیں دی کسی دروازے پرورنہ کھلنے کو تو دیوار میں بھی در تھے بہت
دھاوا بولے گا بہت جلد خزاں کا لشکرشاخ کو نیزہ کروں پھول کو تلوار کروں
ابھی مجھ میں بہت ہمت ہے لیکنکسی ہارے ہوئے لشکر میں ہوں میں
جب سیں لایا عشق نے فوج جنوںعقل کے لشکر میں بھاگا بھاگ ہے
مرے وجود میں وہ اس طرح سمو جائےجو میرے پاس ہے سب کچھ اسی کا ہو جائے
سپہ گری کا ہنر بھی سخن وری بھی ہومیں چاہتا ہوں کہ لشکر بھی ہو پری بھی ہو
اے عقل نکل جا کہ دھواں آہ کا نہیں ہےیہ عشق کے لشکر کی سپاہی نظر آئی
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books