aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lataaif"
اس شہر میں جینے کے انداز نرالے ہیںہونٹوں پہ لطیفے ہیں آواز میں چھالے ہیں
میں تو چلتا ہوں تیری یاد کے ساتھراستہ میرے ساتھ چلتا ہے
گردش ایام سے چلتی ہے نبض کائناتوقت کا پہیہ رکا تو زندگی رک جائے گی
زمین پھیل گئی ہے ہماری روح تلکجہاں کا شور اب اندر سنائی دیتا ہے
وابستہ میری یاد سے کچھ تلخیاں بھی تھیںاچھا کیا کہ مجھ کو فراموش کر دیا
ہم جھلس تو رہے ہیں اے جاناں!تیرا سورج بھی تو پگھلتا ہے
خود اپنے آپ سے رہتا ہے آدمی ناراضاداسیوں کے بھی اپنے مزاج ہوتے ہیں
عجب کشش ہے ترے ہونے یا نہ ہونے میںگماں نے مجھ کو حقیقت سے باندھ رکھا ہے
سنائیے وہ لطیفہ ہر ایک جام کے ساتھکہ ایک بوند سے ایمان ٹوٹ جاتا ہے
درد کی بات کسی ہنستی ہوئی محفل میںجیسے کہہ دے کسی تربت پہ لطیفہ کوئی
ہائے کتنا لطیف ہے وہ غمجس نے بخشا ہے زندگی کا شعور
رات ہی کے دامن میں چاند بھی ہیں تارے بھیرات ہی کی قسمت ہے بے چراغ ہونا بھی
شریف لوگ کہاں جائیں کیا کریں آخرزمیں چیختی پھرتی ہے آسماں چپ چاپ
تجھے کیا بتاؤں میں بے خبر کہ ہے درد عشق میں کیا اثریہ ہے وہ لطیف سی کیفیت جو زباں تک آئے ادا نہ ہو
کوئی لہجہ کوئی جملہ کوئی چہرہ نکل آیاپرانے طاق کے سامان سے کیا کیا نکل آیا
مجھ سے تو کوئی تاج محل بھی نہ بن سکابے نام دل کی قبر میں دفنا دیا تجھے
کون سنتا ہے بھکاری کی صدائیں اس لیےکچھ ظریفانہ لطیفے یاد کر لیتے ہیں ہم
یہیں پر ختم ہونی چاہیئے تھی ایک دنیایہیں سے بات کا آغاز ہونا چاہیئے تھا
تازہ ہوا خریدنے آتے ہیں گاؤں میںشاہدؔ شہر کے لوگ بھی کیسے عجیب ہیں
یہ اور بات کہ تو دو قدم پہ بھول گیاہمیں تو حشر تلک تیرا انتظار رہا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books