aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "leaderii"
اس کے بغیر لیڈری اپنی تھی ناتمامکچھ اس لیے بھی جیل میں جانا پڑا مجھے
لیڈری چاہو تو لفظ قوم ہے مہماں نوازگپ نویسوں کو اور اہل میز کو راضی کرو
لیڈری میں بھلا ہوا ان کابندگی میں مرا بھلا نہ ہوا
کوٹ اور پتلون جب پہنا تو مسٹر بن گیاجب کوئی تقریر کی جلسے میں لیڈر بن گیا
قوم کے غم میں ڈنر کھاتے ہیں حکام کے ساتھرنج لیڈر کو بہت ہے مگر آرام کے ساتھ
ہم شیخ نہ لیڈر نہ مصاحب نہ صحافیجو خود نہیں کرتے وہ ہدایت نہ کریں گے
لیڈروں کی دھوم ہے اور فالوور کوئی نہیںسب تو جنرل ہیں یہاں آخر سپاہی کون ہے
ملت کی آبرو کو ملاتا ہے خاک میںلیڈر ہمارا کتنا بڑا خاکسار ہے
عزت ہے گدھوں کی نہ ٹھکانہ ہے گدھوں کالیڈر یہی کہتا ہے زمانہ ہے گدھوں کا
بن کے لیڈر سو رہے تو زندگی کس کام کیامن قائم ہو گیا تو لیڈری کس کام کی
چھن گئی کرسی تو لیڈر پر اٹھا لیں کرسیاںجن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے
جو صفایا قوم کا کر دے وہی لیڈر ہے آجہو صفائی ہاتھ میں جس کے وہ ہے اہل ہنر
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books