aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "len-den"
بچپن سے لین دین تھا اس کی سرشت میںباتوں میں کاروبار سے آگے نہ جا سکا
ہماری جیب میں خوابوں کی ریز گاری ہےسو لین دین ہمارا دکاں سے باہر ہے
اٹھا کے سر مجھے اتنا تو دیکھ لینے دےکہ قتل گاہ میں دیوانے آئے ہیں کیا کیا
آج پی لینے دے جی لینے دے مجھ کو ساقیکل مری رات خدا جانے کہاں گزرے گی
آج پی لینے دے ساقی مجھے جی لینے دےکل مری رات خدا جانے کہاں گزرے گی
لے دے کے اپنے پاس فقط اک نظر تو ہےکیوں دیکھیں زندگی کو کسی کی نظر سے ہم
وہ کس کا ہے اس سے کیا لینا دینابعض دفعہ کافی ہے اس کا ہونا بھی
کوئی تدبیر نہ تقدیر سے لینا دینابس یوں ہی فیصلے جو ہونے ہیں ہو جاتے ہیں
رات حصہ ہے مری عمر کا جی لینے دےزندگی چھوڑ کے تنہا مجھے جاتی کیوں ہے
اب تو لے دے کے یہی کام ہے ان آنکھوں کاجن کو دیکھا نہیں ان خوابوں کی تعبیر کریں
ان کو یاں وعدے پہ آ لینے دے اے ابر بہارجس قدر چاہنا پھر بعد میں برسا کرنا
ہمیں تیرے سوا اس دنیا میں کسی اور سے کیا لینا دیناہم سب کو جواب نہیں دیتے ہم سب سے سوال نہیں کرتے
تیری آنکھیں جسے چاہیں اسے اپنا کر لیںکاش ایسا ہی سکھا دیں کوئی افسوں مجھ کو
ہے تشنہ لبی لیکن ہم کیوں اسے زحمت دیںاپنا ہی لہو پی لیں ساقی کو جگائیں کیا
تنہا اٹھا لوں میں بھی ذرا لطف گمرہیاے رہنما مجھے مری قسمت پہ چھوڑ دے
ماجدؔ خدا کے واسطے کچھ دیر کے لیےرو لینے دے اکیلا مجھے اپنے حال پر
آسرا دے کے مرے اشک نہ چھینیہی لے دے کے بچا ہے مجھ میں
نذرانہ تیرے حسن کو کیا دیں کہ اپنے پاسلے دے کے ایک دل ہے سو ٹوٹا ہوا سا ہے
اے رات مجھے ماں کی طرح گود میں لے لےدن بھر کی مشقت سے بدن ٹوٹ رہا ہے
کبھی کبھار اسے دیکھ لیں کہیں مل لیںیہ کب کہا تھا کہ وہ خوش بدن ہمارا ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books