aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "libaas"
یہاں لباس کی قیمت ہے آدمی کی نہیںمجھے گلاس بڑے دے شراب کم کر دے
وہ صاف گو ہے مگر بات کا ہنر سیکھےبدن حسیں ہے تو کیا بے لباس آئے گا
زخم کہتے ہیں دل کا گہنہ ہےدرد دل کا لباس ہوتا ہے
سوچو تو سلوٹوں سے بھری ہے تمام روحدیکھو تو اک شکن بھی نہیں ہے لباس میں
کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میںکہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبین نیاز میں
تہذیب کے لباس اتر جائیں گے جنابڈالر میں یوں نچائے گی اکیسویں صدی
میں نے ماں کا لباس جب پہنامجھ کو تتلی نے اپنے رنگ دیے
اب صرف لباس رہ گیا ہےوہ لے گیا کل بدن چرا کر
اب آدمی کچھ اور ہماری نظر میں ہےجب سے سنا ہے یار لباس بشر میں ہے
امید کا یہ رنگ ہے ہجوم رنج و یاس میںکہ جس طرح کوئی حسیں ہو ماتمی لباس میں
ہمارے تن پہ کوئی قیمتی قبا نہ سہیغزل کو اپنی مگر خوش لباس رکھتے ہیں
کبھی لباس کبھی بال دیکھنے والےتجھے پتہ ہی نہیں ہم سنور چکے دل سے
کچھ مہ جبیں لباس کے فیشن کی دوڑ میںپابندیٔ لباس سے آگے نکل گئے
گیا تھا مانگنے خوشبو میں پھول سے لیکنپھٹے لباس میں وہ بھی گدا لگا مجھ کو
بدن کے شہر میں آباد اک درندہ ہےاگرچہ دیکھنے میں کتنا خوش لباس بھی ہے
جن کو دیوار و در بھی ڈھک نہ سکےاس قدر بے لباس ہیں کچھ لوگ
شہ بے خودی نے عطا کیا مجھے اب لباس برہنگینہ خرد کی بخیہ گری رہی نہ جنوں کی پردہ دری رہی
میں چھپ رہا ہوں کہ جانے کس دماتار ڈالے لباس مجھ کو
ڈھانپا کفن نے داغ عیوب برہنگیمیں ورنہ ہر لباس میں ننگ وجود تھا
وہ ایک رات کی گردش میں اتنا ہار گیالباس پہنے رہا اور بدن اتار گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books