aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "libaas-e-shahaana"
نہ درویشوں کا خرقہ چاہیئے نہ تاج شاہانامجھے تو ہوش دے اتنا رہوں میں تجھ پہ دیوانا
جس دن سے اپنا طرز فقیرانہ چھٹ گیاشاہی تو مل گئی دل شاہانہ چھٹ گیا
پہنچایا تا بہ کعبۂ مقصود فقر نےترک لباس جامۂ احرام ہو گیا
کسی مغرور کے آگے ہمارا سر نہیں جھکتافقیری میں بھی اخترؔ غیرت شاہانہ رکھتے ہیں
ہم ایسے بخت کے مارے کہ شہر میں آ کرلباس گردش دوراں بھی تار تار کیا
جامہ عریانی کا قامت پر مری آیا ہے راستاب مجھے نام لباس عاریت سے ننگ ہے
لباس غیر پہ انگلی اٹھانے سے پہلےگریباں اپنی نظر میں رہے تو اچھا ہے
مجھ کو عطا ہوا ہے یہ کیسا لباس زیستبڑھتے ہیں جس کے چاک برابر رفو کے ساتھ
کون پس منظر میں اجڑے پیکروں کو دیکھتاشہر کی نظریں لباس خوش نما میں کھو گئیں
غضب ہے روح سے اس جامۂ تن کا جدا ہونالباس تنگ ہے اترے گا آخر دھجیاں ہو کر
لباس درد بھی ہم نے اتارایہ کپڑے اب پرانے ہو چکے ہیں
حسن برہنگی کے اٹھاتے بڑے مزےہوتا نہ روح کو جو لباس بدن حجاب
اب آدمی کچھ اور ہماری نظر میں ہےجب سے سنا ہے یار لباس بشر میں ہے
کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میںکہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبین نیاز میں
شہ بے خودی نے عطا کیا مجھے اب لباس برہنگینہ خرد کی بخیہ گری رہی نہ جنوں کی پردہ دری رہی
ملنا ہے تیری روح سے ہم کو بدن بغیراپنا لباس جسم اتارے ہوئے ہیں ہم
لباس کعبہ کا حاصل کیا شرف اس نےجو کوئے یار میں کالی کوئی گھٹا آئی
کرو گناہ محبت تمام عمر شہابؔخدا کی دی ہوئی نعمت بتوں کے کام آئے
ملے مجھ کو غم سے فرصت تو سناؤں وہ فسانہکہ ٹپک پڑے نظر سے مئے عشرت شبانہ
کافر عشق ہوں مشتاق شہادت بھی ہوںکاش مل جائے تری تیغ کا زنار کہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books