aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lii"
دوستی جب کسی سے کی جائےدشمنوں کی بھی رائے لی جائے
تم محبت کو کھیل کہتے ہوہم نے برباد زندگی کر لی
جستجو جس کی تھی اس کو تو نہ پایا ہم نےاس بہانے سے مگر دیکھ لی دنیا ہم نے
ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہےڈاکا تو نہیں مارا چوری تو نہیں کی ہے
بھول شاید بہت بڑی کر لیدل نے دنیا سے دوستی کر لی
اپنے سر اک بلا تو لینی تھیمیں نے وہ زلف اپنے سر لی ہے
عادت ہی بنا لی ہے تم نے تو منیرؔ اپنیجس شہر میں بھی رہنا اکتائے ہوئے رہنا
شب کو مے خوب سی پی صبح کو توبہ کر لیرند کے رند رہے ہاتھ سے جنت نہ گئی
تو کیا سچ مچ جدائی مجھ سے کر لیتو خود اپنے کو آدھا کر لیا کیا
چاند نے تان لی ہے چادر ابراب وہ کپڑے بدل رہی ہوگی
رائے پہلے سے بنا لی تو نےدل میں اب ہم ترے گھر کیا کرتے
رات تھی جب تمہارا شہر آیاپھر بھی کھڑکی تو میں نے کھول ہی لی
ان کی صورت دیکھ لی خوش ہو گئےان کی سیرت سے ہمیں کیا کام ہے
جو میرے گاؤں کے کھیتوں میں بھوک اگنے لگیمرے کسانوں نے شہروں میں نوکری کر لی
شدت تشنگی میں بھی غیرت مے کشی رہیاس نے جو پھیر لی نظر میں نے بھی جام رکھ دیا
خوں پلا کر جو شیر پالا تھااس نے سرکس میں نوکری کر لی
آسماں کچھ بھی نہیں اب تیرے کرنے کے لیےمیں نے سب تیاریاں کر لی ہیں مرنے کے لیے
غریب شہر تو فاقے سے مر گیا عارفؔامیر شہر نے ہیرے سے خودکشی کر لی
اچھی پی لی خراب پی لیجیسی پائی شراب پی لی
چاندنی راتوں میں چلاتا پھراچاند سی جس نے وہ صورت دیکھ لی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books