aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "likhtii"
میرے چہرے پہ غزل لکھتی گئیںشعر کہتی ہوئی آنکھیں اس کی
ذرا ٹھہرو کہ پڑھ لوں کیا لکھا موسم کی بارش نےمری دیوار پر لکھتی رہی ہے داستاں وہ بھی
تیرا نام لکھتی ہیں انگلیاں خلاؤں میںیہ بھی اک دعا ہوگی وصل کی دعاؤں میں
فرشتے کو مرے نالے یوں ہی بد نام کرتے ہیںمرے اعمال لکھتی ہیں مری قسمت کی تحریریں
اب انہیں تشریف لانا چاہیےرات میں لکھتی ہے رانی رات کی
کشتیاں لکھتی رہیں روز کہانی اپنیموج کہتی ہی رہی زیر و زبر میں ہی ہوں
کوئی خاموش زخم لگتی ہےزندگی ایک نظم لگتی ہے
تو کہانی ہی کے پردے میں بھلی لگتی ہےزندگی تیری حقیقت نہیں دیکھی جاتی
اگر فرصت ملے پانی کی تحریروں کو پڑھ لیناہر اک دریا ہزاروں سال کا افسانہ لکھتا ہے
کہانی لکھتے ہوئے داستاں سناتے ہوئےوہ سو گیا ہے مجھے خواب سے جگاتے ہوئے
میں اس کو آنسوؤں سے لکھ رہا ہوںکہ میرے بعد کوئی پڑھ نہ پائے
اک نام کیا لکھا ترا ساحل کی ریت پرپھر عمر بھر ہوا سے مری دشمنی رہی
آگ کا کیا ہے پل دو پل میں لگتی ہےبجھتے بجھتے ایک زمانا لگتا ہے
فرشتے سے بڑھ کر ہے انسان بننامگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ
پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہےنئے پرندوں کو اڑنے میں وقت تو لگتا ہے
کاغذ میں دب کے مر گئے کیڑے کتاب کےدیوانہ بے پڑھے لکھے مشہور ہو گیا
کبھی میں اپنے ہاتھوں کی لکیروں سے نہیں الجھامجھے معلوم ہے قسمت کا لکھا بھی بدلتا ہے
تمہارا نام لکھنے کی اجازت چھن گئی جب سےکوئی بھی لفظ لکھتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
کیا جانے کیا لکھا تھا اسے اضطراب میںقاصد کی لاش آئی ہے خط کے جواب میں
جب بھی ملتی ہے مجھے اجنبی لگتی کیوں ہےزندگی روز نئے رنگ بدلتی کیوں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books