aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lipaT"
لپٹ جاتے ہیں وہ بجلی کے ڈر سےالٰہی یہ گھٹا دو دن تو برسے
لپٹ بھی جا نہ رک اکبرؔ غضب کی بیوٹی ہےنہیں نہیں پہ نہ جا یہ حیا کی ڈیوٹی ہے
تمہارے خواب سے ہر شب لپٹ کے سوتے ہیںسزائیں بھیج دو ہم نے خطائیں بھیجی ہیں
وہ گلے سے لپٹ کے سوتے ہیںآج کل گرمیاں ہیں جاڑوں میں
لپٹ جاتا ہوں ماں سے اور موسی مسکراتی ہےمیں اردو میں غزل کہتا ہوں ہندی مسکراتی ہے
وہ سردیوں کی دھوپ کی طرح غروب ہو گیالپٹ رہی ہے یاد جسم سے لحاف کی طرح
یاد آئیں اس کو دیکھ کے اپنی مصیبتیںروئے ہم آج خوب لپٹ کر رقیب سے
دیوانہ وار دوڑ کے کوئی لپٹ نہ جائےآنکھوں میں آنکھیں ڈال کے دیکھا نہ کیجئے
اک دن تو لپٹ جائے تصور ہی سے تیرےیہ بھی دل نامرد کو جرأت نہیں ملتی
درد کی دھوپ میں صحرا کی طرح ساتھ رہےشام آئی تو لپٹ کر ہمیں دیوار کیا
یہ حادثہ ہے کہ ناراض ہو گیا سورجمیں رو رہا تھا لپٹ کر خود اپنے سائے سے
ترے بدن کی خلاؤں میں آنکھ کھلتی ہےہوا کے جسم سے جب جب لپٹ کے سوتا ہوں
تا عمر پھر نہ ہوگی اجالوں کی آرزوتو بھی کسی چراغ کی لو سے لپٹ کے دیکھ
اک دوسرے سے خوف کی شدت تھی اس قدرکل رات اپنے آپ سے میں خود لپٹ گیا
اے صبح کی کرن مجھے پیاری ہے تو بہتتجھ سے لپٹ پڑوں گا اگر جاگتا ہوا
چھوڑا نہ ایک لحظہ تری زلف نے خیالرخ سے جدا ہوئی تو گلے سے لپٹ گئی
صبح دم مجھ سے لپٹ کر وہ نشے میں بولےتم بنے باد صبا ہم گل نسرین ہوئے
قریب مرگ ہوں للہ آئینہ رکھ دوگلے سے میرے لپٹ جاؤ پھر نکھر لینا
مہندی کے دھوکے مت رہ ظالم نگاہ کر توخوں میرا دست و پا سے تیرے لپٹ رہا ہے
تو جسم ہے تو مجھ سے لپٹ کر کلام کرخوشبو ہے گر تو دل میں سمٹ کر کلام کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books