aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lohe"
بہ تسخیر بتاں تسبیح کیوں زاہد پھراتے ہیںیہ لوہے کے چنے واللہ عاشق ہی چباتے ہیں
آج بھی سپراؔ اس کی خوشبو مل مالک لے جاتا ہےمیں لوہے کی ناف سے پیدا جو کستوری کرتا ہوں
لوہے اور پتھر کی ساری تصویریں مٹ جائیں گیکاغذ کے پردے پر ہم نے سب کے روپ جمائے ہیں
اگر لوہے کے گنبد میں رکھیں گے اقربا ان کووہیں پہنچائے گا عاشق کسی تدبیر سے کاغذ
یہاں مضبوط سے مضبوط لوہا ٹوٹ جاتا ہےکئی جھوٹے اکٹھے ہوں تو سچا ٹوٹ جاتا ہے
آنکھوں میں جو بھر لوگے تو کانٹوں سے چبھیں گےیہ خواب تو پلکوں پہ سجانے کے لیے ہیں
بال اپنے اس پری رو نے سنوارے رات بھرسانپ لوٹے سیکڑوں دل پر ہمارے رات بھر
یارب زمانہ مجھ کو مٹاتا ہے کس لیےلوح جہاں پہ حرف مکرر نہیں ہوں میں
اس کے آتے ہی نگاہوں کو جھکا لو ورنہدیکھ لو گے تو لپٹنے کو بھی جی چاہے گا
کہو تو کیوں ہے یہ بننا سنورنامری جاں جان لوگے کیا کسی کی
فن وہ جگنو ہے جو اڑتا ہے ہوا میں قیصرؔبند کر لو گے جو مٹھی میں تو مر جائے گا
پی لوگے تو اے شیخ ذرا گرم رہوگےٹھنڈا ہی نہ کر دیں کہیں جنت کی ہوائیں
میں نے بس اتنا ہی لکھا آئی لو یو اور پھراس نے آگے کر دیا تھا گال انٹرنیٹ پر
لوح جہاں پہ اس طرح لکھا گیا ہوں میںجس کا کوئی جواب نہیں وہ سوال ہوں
خط کا یہ جواب آیا کہ قاصد گیا جی سےسر ایک طرف لوٹے ہے اور ایک طرف دھڑ
جاؤ بھی جگر کیا ہے جو بیداد کرو گےنالے مرے سن لو گے تو فریاد کرو گے
مرا خون دل یوں بہا دشت میںکہ جنگل میں لوہو کے تھالے پڑے
ہمارا شعر بھی لوح طلسم ہے شایدہر ایک رخ سے ہمیں بے نقاب کرتا ہے
کم ظرف کی نیت کیا پگھلا ہوا لوہا ہےبھر بھر کے چھلکتے ہیں اکثر یہی پیمانے
خود اپنی لوح تمنا پہ کھل کے دیکھوں گاکسی کے جبر نے لکھا تھا رائیگاں مجھ کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books