aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lutf"
دنیا کی محفلوں سے اکتا گیا ہوں یا ربکیا لطف انجمن کا جب دل ہی بجھ گیا ہو
کہیں وہ آ کے مٹا دیں نہ انتظار کا لطفکہیں قبول نہ ہو جائے التجا میری
مدت کے بعد اس نے جو کی لطف کی نگاہجی خوش تو ہو گیا مگر آنسو نکل پڑے
عجیب لطف کچھ آپس کی چھیڑ چھاڑ میں ہےکہاں ملاپ میں وہ بات جو بگاڑ میں ہے
لطف مے تجھ سے کیا کہوں زاہدہائے کم بخت تو نے پی ہی نہیں
کس سے امید کریں کوئی علاج دل کیچارہ گر بھی تو بہت درد کا مارا نکلا
لطف شب مہ اے دل اس دم مجھے حاصل ہواک چاند بغل میں ہو اک چاند مقابل ہو
پردۂ لطف میں یہ ظلم و ستم کیا کہیےہائے ظالم ترا انداز کرم کیا کہیے
کچھ لوگ تو خلاف ہوں حاسد کوئی تو ہوکیا لطف سیدھی سادی محبت میں آئے گا
غم ہے تو کوئی لطف نہیں بستر گل پرجی خوش ہے تو کانٹوں پہ بھی آرام بہت ہے
وہ کریں بھی تو کن الفاظ میں تیرا شکوہجن کو تیری نگہ لطف نے برباد کیا
جاتے جاتے دیا اس طرح دلاسا اس نےبیچ دریا میں کوئی جیسے کنارہ نکلا
ایک ایسی بھی تجلی آج مے خانے میں ہےلطف پینے میں نہیں ہے بلکہ کھو جانے میں ہے
پوچھئے مے کشوں سے لطف شرابیہ مزا پاکباز کیا جانیں
خدا کے ڈر سے ہم تم کو خدا تو کہہ نہیں سکتےمگر لطف خدا قہر خدا شان خدا تم ہو
صرف الفاظ پہ موقوف نہیں لطف سخنآنکھ خاموش اگر ہے تو زباں کچھ بھی نہیں
تعلق عاشق و معشوق کا تو لطف رکھتا تھامزے اب وہ کہاں باقی رہے بیوی میاں ہو کر
عجب پر لطف منظر دیکھتا رہتا ہوں بارش میںبدن جلتا ہے اور میں بھیگتا رہتا ہوں بارش میں
ہم سے یہ بار لطف اٹھایا نہ جائے گااحساں یہ کیجئے کہ یہ احساں نہ کیجئے
لطف آنے لگا جفاؤں میںوہ کہیں مہرباں نہ ہو جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books