aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lutf-e-sukhan"
صرف الفاظ پہ موقوف نہیں لطف سخنآنکھ خاموش اگر ہے تو زباں کچھ بھی نہیں
وحشتؔ سخن و لطف سخن اور ہی شے ہےدیوان میں یاروں کے تو اشعار بہت ہیں
دیر تک ضبط سخن کل اس میں اور ہم میں رہابول اٹھے گھبرا کے جب آخر کے تئیں دم رک گئے
نہ کر اے لطفؔ ناحق رہروان دیر سے حجتیہی رستہ تو کھا کر پھیر ہے کعبہ کو جا نکلا
لوگ مجھ کو مرے آہنگ سے پہچان گئےکون بدنام رہا شہر سخن میں ایسا
ہم حسین غزلوں سے پیٹ بھر نہیں سکتےدولت سخن لے کر بے فراغ ہیں یارو
کوئی اور بھی مورد لطف ہوا ملی اہل ہوس کو ہوس کی سزاترے شہر میں تھے ہمیں اہل وفا ملی ایک ہمیں کو جلا وطنی
ہم جانتے ہیں لطف تقاضائے مے فروشوہ نقد میں کہاں جو مزا ہے ادھار میں
ہم آستان خدائے سخن پہ بیٹھے تھےسو کچھ سلیقے سے اب زندگی تباہ کریں
فکر معیار سخن باعث آزار ہوئیتنگ رکھا تو ہمیں اپنی قبا نے رکھا
ہمارے دم سے ہے روشن دیار فکر و سخنہمارے بعد یہ گلیاں دھواں دھواں ہوں گی
بے تکلف آ گیا وہ مہ دم فکر سخنرہ گیا پاس ادب سے قافیہ آداب کا
لطف شب مہ اے دل اس دم مجھے حاصل ہواک چاند بغل میں ہو اک چاند مقابل ہو
قلقؔ غزلیں پڑھیں گے جائے قرآں سب پس مردنہماری قبر پر جب مجمع اہل سخن ہوگا
کیا کوئی دل لگا کے کہے شعر اے قلقؔناقدریٔ سخن سے ہیں اہل سخن اداس
محفل شعر و سخن یوں ہی رہیں باغ و بہارنسل در نسل چلے میر تقی میرؔ کا دکھ
کیا لطف دوستی کہ نہیں لطف دشمنیدشمن کو بھی جو دیکھیے پورا کہاں ہے اب
میسر ہے نگاہ لطف ساقیہمیں کیا دور جام آئے نہ آئے
نگاہ لطف و عنایت سے فیضیاب کیامجھے حضور نے ذرے سے آفتاب کیا
ترے خیال سے روشن ہے سر زمین سخنکہ جیسے زینت شب ہو مہ تمام کے ساتھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books