aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lutnaa"
دل کی ویرانی کا کیا مذکور ہےیہ نگر سو مرتبہ لوٹا گیا
دل کی بستی پرانی دلی ہےجو بھی گزرا ہے اس نے لوٹا ہے
اس طرح رہبر نے لوٹا کارواںاے فناؔ رہزن کو بھی صدمہ ہوا
مجھ سے دلی کی نہیں دل کی کہانی سنئےشہر تو یہ بھی کئی بار لٹا ہے مجھ میں
دل کے لٹنے کا سبب پوچھو نہ سب کے سامنےنام آئے گا تمہارا یہ کہانی پھر سہی
کتنا سنسان ہے رستہ دل کاقافلہ کوئی لٹا ہو جیسے
کسی پہ کرنا نہیں اعتبار میری طرحلٹا کے بیٹھوگے صبر و قرار میری طرح
یہ سچ ہے اس سے بچھڑ کر مجھے زمانہ ہوامگر وہ لوٹنا چاہے تو پھر زمانہ بھی کیا
سکون لٹتا رہے گا فضا ہی ایسی ہےتمہارے شہر کی آب و ہوا ہی ایسی ہے
چنتی ہیں میرے اشک رتوں کی بھکارنیںمحسنؔ لٹا رہا ہوں سر عام چاندنی
اہل بینش کو ہے طوفان حوادث مکتبلطمۂ موج کم از سیلئ استاد نہیں
نہ لٹتا دن کو تو کب رات کو یوں بے خبر سوتارہا کھٹکا نہ چوری کا دعا دیتا ہوں رہزن کو
میں جب قتیلؔ اپنا سب کچھ لٹا چکا ہوںاب میرا پیار مجھ سے دانائی چاہتا ہے
کارواں جن کا لٹا راہ میں آزادی کیقوم کا ملک کا ان درد کے ماروں کو سلامؔ
آفاق کی منزل سے گیا کون سلامتاسباب لٹا راہ میں یاں ہر سفری کا
جو چلا گیا سو چلا گیا جو ہے پاس اس کا خیال رکھجو لٹا دیا اسے بھول جا جو بچا ہے اس کو سنبھال رکھ
اب تو احساس تمنا بھی نہیںقافلہ دل کا لٹا ہو جیسے
لوٹنا چاہیے زندگی کی طرفزندگی کی طرف لوٹنا چاہیے
جس کو دل سے لگا کے رکھا تھاوہ خزانہ لٹا گئے آنسو
بلائیں لے رہا ہوں اس زمیں کے ذرے ذرے کیلٹا تھا جس جگہ راہ وفا میں کارواں میرا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books