aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ma.ndvaa"
ماں کی دعا نہ باپ کی شفقت کا سایا ہےآج اپنے ساتھ اپنا جنم دن منایا ہے
خدا سے مانگ جو کچھ مانگنا ہے اے اکبرؔیہی وہ در ہے کہ ذلت نہیں سوال کے بعد
ہزار بار جو مانگا کرو تو کیا حاصلدعا وہی ہے جو دل سے کبھی نکلتی ہے
بربادیوں کا سوگ منانا فضول تھابربادیوں کا جشن مناتا چلا گیا
آج بھی شاید کوئی پھولوں کا تحفہ بھیج دےتتلیاں منڈلا رہی ہیں کانچ کے گلدان پر
چراغ گھر کا ہو محفل کا ہو کہ مندر کاہوا کے پاس کوئی مصلحت نہیں ہوتی
مانگا کریں گے اب سے دعا ہجر یار کیآخر تو دشمنی ہے اثر کو دعا کے ساتھ
وفا کی خیر مناتا ہوں بے وفائی میں بھیمیں اس کی قید میں ہوں قید سے رہائی میں بھی
یہ کس نے ہم سے لہو کا خراج پھر مانگاابھی تو سوئے تھے مقتل کو سرخ رو کر کے
دیکھوں ترے ہاتھوں کو تو لگتا ہے ترے ہاتھمندر میں فقط دیپ جلانے کے لیے ہیں
ہمیں شکوہ نہیں اک دوسرے سےمنانا چاہئے اس پر خوشی کیا
ہم دنیا سے جب تنگ آیا کرتے ہیںاپنے ساتھ اک شام منایا کرتے ہیں
صداقت ہو تو دل سینوں سے کھنچنے لگتے ہیں واعظحقیقت خود کو منوا لیتی ہے مانی نہیں جاتی
بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھیلیکن کوئی روٹھے تو منایا نہیں جاتا
ہم ایسے سادہ دلوں کی نیاز مندی سےبتوں نے کی ہیں جہاں میں خدائیاں کیا کیا
سو اپنے شہر کے رونق کی خیر مانگنا تممیں اپنے گاؤں سے اک شام لے کے آ رہا ہوں
مندر گئے مسجد گئے پیروں فقیروں سے ملےاک اس کو پانے کے لیے کیا کیا کیا کیا کیا ہوا
بچھڑتے وقت انا درمیان تھی ورنہمنانا دونوں نے اک دوسرے کو چاہا تھا
بس ایک بار منایا تھا جشن محرومیپھر اس کے بعد کوئی ابتلا نہیں آئی
پھول نے جب پھول مانگا پھول نے ہنس کر کہاپھول لے کر کیا کرو گے تم تو خود ایک پھول ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books