aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "maa.n-baap"
گھر لوٹ کے روئیں گے ماں باپ اکیلے میںمٹی کے کھلونے بھی سستے نہ تھے میلے میں
ماں باپ اور استاد سب ہیں خدا کی رحمتہے روک ٹوک ان کی حق میں تمہارے نعمت
یہ سوچ کے ماں باپ کی خدمت میں لگا ہوںاس پیڑ کا سایا مرے بچوں کو ملے گا
اس کے ماں باپ نہیں ہیں شایدورنہ اس میں کہیں بچہ ہوتا
کس شفقت میں گندھے ہوئے مولا ماں باپ دیےکیسی پیاری روحوں کو میری اولاد کیا
دور رہتی ہیں سدا ان سے بلائیں ساحلاپنے ماں باپ کی جو روز دعا لیتے ہیں
گھر کی اس بار مکمل میں تلاشی لوں گاغم چھپا کر مرے ماں باپ کہاں رکھتے تھے
نشہ کر لیں نشے کاٹیں منائیں ہجر یادوں کاہمیں ماں باپ نے اس واسطے تھوڑے ہی پالا تھا
اشک غم دیدۂ پر نم سے سنبھالے نہ گئےیہ وہ بچے ہیں جو ماں باپ سے پالے نہ گئے
جب تلک شیشہ رہا میں بارہا توڑا گیابن گیا پتھر تو سب نے دیوتا مانا مجھے
میں بارہا تری یادوں میں اس طرح کھویاکہ جیسے کوئی ندی جنگلوں میں گم ہو جائے
میں بد نصیب ہوں مجھ کو نہ دے خوشی اتنیکہ میں خوشی کو بھی لے کر خراب کر دوں گا
میں بس یہ کہہ رہا ہوں رسم وفا جہاں میںبالکل نہیں مٹی ہے کمیاب ہو گئی ہے
ماں بن چکی ہوں میں بھی مگر اس سے کیا کہوںجو اپنی ماں کے پیار سے آگے نہ جا سکا
میں بات کرنے لگا تھا کہ لفظ گونگے ہوئےلغت کے دشت میں کس کو صدا لگاؤں گا میں
خالدؔ میں بات بات پہ کہتا تھا جس کو جانوہ شخص آخرش مجھے بے جان کر گیا
فصل بہار صحن چمن یار مے بکفکیوں زاہدو حرام ہے پینا شراب کا
ماں کی دعا نہ باپ کی شفقت کا سایا ہےآج اپنے ساتھ اپنا جنم دن منایا ہے
باپ زینہ ہے جو لے جاتا ہے اونچائی تکماں دعا ہے جو سدا سایہ فگن رہتی ہے
دیر سے آنے پر وو خفا تھا آخر مان گیاآج میں اپنے باپ سے ملنے قبرستان گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books