aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "machaa"
خاموش مزاجی تمہے جینے نہیں دے گیاس دور میں جینا ہے تو کہرام مچا دو
کہیں کہیں سے کچھ مصرعے ایک آدھ غزل کچھ شعراس پونجی پر کتنا شور مچا سکتا تھا میں
ایسا کیا اندھیر مچا ہے میرے زخم نہیں بھرتےلوگ تو پارہ پارہ ہو کر جڑ جاتے ہیں لمحے میں
اس بار بھی شعلوں نے مچا ڈالی تباہیاس بار بھی شعلوں کو ہوا دی گئی شاید
روح میں جس نے یہ دہشت سی مچا رکھی ہےاس کی تصویر گماں بھر تو بنا سکتے ہیں
پھیکی ہے تیری نصیحت ساتھ میرے غل مچاشور سے ناصح نمک آ جائے گا تقریر میں
شور مچا دیتی ہے اس کی خاموشیبولے تو پھر سناٹا چھا جاتا ہے
برسات آ گئی تو درکنے لگی زمینسوکھا مچا رہی ہے یہ بارش تو دیکھیے
میں شور ہوں تیری خامشی کاتمام گھر میں مچا ہوا ہوں
خبر کر دو محلے میں اگر چھیڑا کسی نے بھیاسی دم میں مچا سکتا ہوں قتل عام روزے میں
آپ پہلو میں جو بیٹھیں تو سنبھل کر بیٹھیںدل بیتاب کو عادت ہے مچل جانے کی
جب تجھے یاد کر لیا صبح مہک مہک اٹھیجب ترا غم جگا لیا رات مچل مچل گئی
شام آئے اور گھر کے لیے دل مچل اٹھےشام آئے اور دل کے لیے کوئی گھر نہ ہو
جب تک ماتھا چوم کے رخصت کرنے والی زندہ تھیدروازے کے باہر تک بھی منہ میں لقمہ ہوتا تھا
پھول کھلے ہیں لکھا ہوا ہے توڑو متاور مچل کر جی کہتا ہے چھوڑو مت
خود اپنی مستی ہے جس نے مچائی ہے ہلچلنشہ شراب میں ہوتا تو ناچتی بوتل
شیشہ ٹوٹے غل مچ جائےدل ٹوٹے آواز نہ آئے
اچھی صورت نظر آتے ہی مچل جاتا ہےکسی آفت میں نہ ڈالے دل ناشاد مجھے
دیکھنا حشر میں جب تم پہ مچل جاؤں گامیں بھی کیا وعدہ تمہارا ہوں کہ ٹل جاؤں گا
وہ مجھے دیکھ کر خموش رہااور اک شور مچ گیا مجھ میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books