aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "madan"
یہ نادانی نہیں تو کیا ہے دانشؔسمجھنا تھا جسے سمجھا رہا ہوں
یہاں کوئی نہ جی سکا نہ جی سکے گا ہوش میںمٹا دے نام ہوش کا شراب لا شراب لا
یہ حاصل ہے مری خاموشیوں کاکہ پتھر آزمانے لگ گئے ہیں
غالبؔ وہ شخص تھا ہمہ داں جس کے فیض سےہم سے ہزار ہیچ مداں نامور ہوئے
ہزار شیخ نے داڑھی بڑھائی سن کی سیمگر وہ بات کہاں مولوی مدن کی سی
زندگی سے محبت کرو ٹوٹ کرموت کا کام دشوار کرتے رہو
آسماں کی نظر سے بچتے ہوئےاک ستارہ اٹھا لیا میں نے
کوئی جب شہر سے جائے تو رونق روٹھ جاتی ہےکسی کی شہر میں موجودگی سے کچھ نہیں ہوتا
محبت رت جگے آوارہ گردیضروری کام سارے ہو رہے ہیں
اچھی رونق ہے تمہاری بزم میںآ گئے سب شہر کے برباد کیا
ادھر کیا کیا عجوبے ہو رہے ہیںمریض عشق اچھے ہو رہے ہیں
جب اپنی بے کلی سے بے خودی سے کچھ نہیں ہوتاپکاریں کیوں کسی کو ہم کسی سے کچھ نہیں ہوتا
ہو گئے پھر تم کہیں آباد کیاہل گئی تنہائی کی بنیاد کیا
جہاں رہے گا وہیں روشنی لٹائے گاکسی چراغ کا اپنا مکاں نہیں ہوتا
مرے خدا مجھے اتنا تو معتبر کر دےمیں جس مکان میں رہتا ہوں اس کو گھر کر دے
ہار ہو جاتی ہے جب مان لیا جاتا ہےجیت تب ہوتی ہے جب ٹھان لیا جاتا ہے
کسی کو کیسے بتائیں ضرورتیں اپنیمدد ملے نہ ملے آبرو تو جاتی ہے
اونچی عمارتوں سے مکاں میرا گھر گیاکچھ لوگ میرے حصے کا سورج بھی کھا گئے
غالبؔ برا نہ مان جو واعظ برا کہےایسا بھی کوئی ہے کہ سب اچھا کہیں جسے
کچے مکان جتنے تھے بارش میں بہہ گئےورنہ جو میرا دکھ تھا وہ دکھ عمر بھر کا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books