aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mah.nge"
قاعدے بازار کے اس بار الٹے ہو گئےآپ تو آئے نہیں پر پھول مہنگے ہو گئے
چہروں پہ زر پوش اندھیرے پھیلے ہیںاب جینے کے ڈھنگ بڑے ہی مہنگے ہیں
کسی کی جنگ لڑنی پڑ گئی ہےکسی کے فیصلے مہنگے پڑے ہیں
نئے بچوں کو چاہت ہے نئے مہنگے کھلونوں کییہ آٹھ آنے کا پھرکی کا کھلونا کون دیکھے گا
وفا کریں گے نباہیں گے بات مانیں گےتمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا
عمر دراز مانگ کے لائی تھی چار دندو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں
خدا کی اتنی بڑی کائنات میں میں نےبس ایک شخص کو مانگا مجھے وہی نہ ملا
انجام وفا یہ ہے جس نے بھی محبت کیمرنے کی دعا مانگی جینے کی سزا پائی
آئنہ دیکھ کے کہتے ہیں سنورنے والےآج بے موت مریں گے مرے مرنے والے
دعا کو ہات اٹھاتے ہوئے لرزتا ہوںکبھی دعا نہیں مانگی تھی ماں کے ہوتے ہوئے
مانگ لوں تجھ سے تجھی کو کہ سبھی کچھ مل جائےسو سوالوں سے یہی ایک سوال اچھا ہے
خدا سے مانگ جو کچھ مانگنا ہے اے اکبرؔیہی وہ در ہے کہ ذلت نہیں سوال کے بعد
ہزار بار جو مانگا کرو تو کیا حاصلدعا وہی ہے جو دل سے کبھی نکلتی ہے
میں نے مانگی تھی اجالے کی فقط ایک کرنتم سے یہ کس نے کہا آگ لگا دی جائے
قبول کیسے کروں ان کا فیصلہ کہ یہ لوگمرے خلاف ہی میرا بیان مانگتے ہیں
میرؔ بندوں سے کام کب نکلامانگنا ہے جو کچھ خدا سے مانگ
آتا ہے داغ حسرت دل کا شمار یادمجھ سے مرے گنہ کا حساب اے خدا نہ مانگ
مانگی تھی ایک بار دعا ہم نے موت کیشرمندہ آج تک ہیں میاں زندگی سے ہم
مانگا کریں گے اب سے دعا ہجر یار کیآخر تو دشمنی ہے اثر کو دعا کے ساتھ
ایک بوسے کے طلب گار ہیں ہماور مانگیں تو گنہ گار ہیں ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books