aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mahal"
اف وہ مرمر سے تراشا ہوا شفاف بدندیکھنے والے اسے تاج محل کہتے ہیں
ایک کمی تھی تاج محل میںمیں نے تری تصویر لگا دی
ترے محل میں ہزاروں چراغ جلتے ہیںیہ میرا گھر ہے یہاں دل کے داغ جلتے ہیں
تم سے ملتی جلتی میں آواز کہاں سے لاؤں گاتاج محل بن جائے اگر ممتاز کہاں سے لاؤں گا
حالات سے خوف کھا رہا ہوںشیشے کے محل بنا رہا ہوں
مٹی کا بدن کر دیا مٹی کے حوالےمٹی کو کہیں تاج محل میں نہیں رکھا
یہ محل یہ مال و دولت سب یہیں رہ جائیں گےہاتھ آئے گی فقط دو گز زمیں مرنے کے بعد
تعمیر و ترقی والے ہیں کہیے بھی تو ان کو کیا کہیےجو شیش محل میں بیٹھے ہوئے مزدور کی باتیں کرتے ہیں
اک شہنشاہ نے بنوا کے حسیں تاج محلساری دنیا کو محبت کی نشانی دی ہے
یہ محبت کے محل تعمیر کرنا چھوڑ دےمیں بھی شہزادہ نہیں ہوں تو بھی شہزادی نہیں
خون مزدور کا ملتا جو نہ تعمیروں میںنہ حویلی نہ محل اور نہ کوئی گھر ہوتا
کتنے ہاتھوں نے تراشے یہ حسیں تاج محلجھانکتے ہیں در و دیوار سے کیا کیا چہرے
نہ سکندر ہے نہ دارا ہے نہ قیصر ہے نہ جمبے محل خاک میں ہیں قصر بنانے والے
خوب گئے پردیس کہ اپنے دیوار و در بھول گئےشیش محل نے ایسا گھیرا مٹی کے گھر بھول گئے
دل کا سارا درد سمٹ آیا ہے میری پلکوں میںکتنے تاج محل ڈوبیں گے پانی کی ان بوندوں میں
جب بھی ٹوٹا مرے خوابوں کا حسیں تاج محلمیں نے گھبرا کے کہی میرؔ کے لہجے میں غزل
سکون کتنا تھا جھونپڑی میںمحل میں آ کر پتا چلا ہے
مجھ سے تو کوئی تاج محل بھی نہ بن سکابے نام دل کی قبر میں دفنا دیا تجھے
لکھ کر جو میرا نام زمیں پر مٹا دیاان کا تھا کھیل خاک میں مجھ کو ملا دیا
میرا جینا ہے سیج کانٹوں کیان کے مرنے کا نام تاج محل
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books