aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mahiine"
مہینے وصل کے گھڑیوں کی صورت اڑتے جاتے ہیںمگر گھڑیاں جدائی کی گزرتی ہیں مہینوں میں
ساون ایک مہینے قیصرؔ آنسو جیون بھران آنکھوں کے آگے بادل بے اوقات لگے
تیرے بن گھڑیاں گنی ہیں رات دننو برس گیارہ مہینے سات دن
اس قمر کو کبھی تو دیکھیں گےتیس دن ہوتے ہیں مہینے کے
تیس چالیس دن تو کاٹ دیےاور کتنے ہیں اس مہینے میں
کسی کا کوئی مر جائے ہمارے گھر میں ماتم ہےغرض بارہ مہینے تیس دن ہم کو محرم ہے
تمہارے ہجر میں جب بھی کلنڈر پر نگاہ ڈالیستمبر کے مہینے کو ستم گر ہی پڑھا میں نے
تیس دن یار اب نہ آئے گااس مہینے کا نام خالی ہے
ارمؔ نے اس کو ڈھونڈا ہے نشیلی سرد راتوں میںوہ آنکھوں سے رہا اوجھل دسمبر کے مہینے میں
کہوں اے ذوق کیا حال شب ہجرکہ تھی اک اک گھڑی سو سو مہینے
چاہیے ایک ملاقات مہینے میں ضرورتازگی حلقۂ احباب میں آ جاتی ہے
دس بیس ہر مہینے میں ابرو نظر پڑےاس سال سارے چاند ہوئے تیس تیس کے
نہیں آتی تو یاد ان کی مہینوں تک نہیں آتیمگر جب یاد آتے ہیں تو اکثر یاد آتے ہیں
خدا کی اتنی بڑی کائنات میں میں نےبس ایک شخص کو مانگا مجھے وہی نہ ملا
جو کہا میں نے کہ پیار آتا ہے مجھ کو تم پرہنس کے کہنے لگا اور آپ کو آتا کیا ہے
مذہبی بحث میں نے کی ہی نہیںفالتو عقل مجھ میں تھی ہی نہیں
کام کی بات میں نے کی ہی نہیںیہ مرا طور زندگی ہی نہیں
گنوائی کس کی تمنا میں زندگی میں نےوہ کون ہے جسے دیکھا نہیں کبھی میں نے
آپ نے تصویر بھیجی میں نے دیکھی غور سےہر ادا اچھی خموشی کی ادا اچھی نہیں
میں نے چاہا ہے تجھے عام سے انساں کی طرحتو مرا خواب نہیں ہے جو بکھر جائے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books