aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "malaal"
میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بسخود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں
کچھ تو ہوا بھی سرد تھی کچھ تھا ترا خیال بھیدل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی
نہ اداس ہو نہ ملال کر کسی بات کا نہ خیال کرکئی سال بعد ملے ہیں ہم تیرے نام آج کی شام ہے
چہرے پہ سارے شہر کے گرد ملال ہےجو دل کا حال ہے وہی دلی کا حال ہے
کچھ دن تو ملال اس کا حق تھابچھڑا تو خیال اس کا حق تھا
دکھ اداسی ملال غم کے سوااور بھی ہے کوئی مکان میں کیا
افسوس عمر کٹ گئی رنج و ملال میںدیکھا نہ خواب میں بھی جو کچھ تھا خیال میں
ہے منیرؔ تیری نگاہ میںکوئی بات گہرے ملال کی
وہ شخص جس کو دل و جاں سے بڑھ کے چاہا تھابچھڑ گیا تو بظاہر کوئی ملال نہیں
اتنا تو جذب عشق نے بارے اثر کیااس کو بھی اب ملال ہے میرے ملال کا
زمانے بھر سے الجھتے ہیں جس کی جانب سےاکیلے پن میں اسے ہم بھی کیا نہیں کہتے
جب دل پہ چھا رہی ہوں گھٹائیں ملال کیاس وقت اپنے دل کی طرف مسکرا کے دیکھ
جب محبت کا نام سنتا ہوںہائے کتنا ملال ہوتا ہے
کسی کو کھو کے پا لیا کسی کو پا کے کھو دیانہ انتہا خوشی کی ہے نہ انتہا ملال کی
کہوں کچھ ان سے مگر یہ خیال ہوتا ہےشکایتوں کا نتیجہ ملال ہوتا ہے
ہم تم ملے نہ تھے تو جدائی کا تھا ملالاب یہ ملال ہے کہ تمنا نکل گئی
ہے ایک عمر سے خواہش کہ دور جا کے کہیںمیں خود کو اجنبی لوگوں کے درمیاں دیکھوں
ملال اس کو بھی تھا اور اداس ہم بھی تھےیہ کیسی پہلی ملاقات تھی کہ غم بھی تھے
ترے جواب کا اتنا مجھے ملال نہیںمگر سوال جو پیدا ہوا جواب کے بعد
تعلقات کے تعویذ بھی گلے میں نہیںملال دیکھنے آیا ہے راستہ کیسے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books