aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "malik-ul-maut"
ملک الموت موذن ہے مرا وصل کی راتدم نکل جاتا ہے جب وقت اذاں آتا ہے
موت نے آ کر بچایا پھر مجھےدرد نے جب زندگی سے بات کی
آخری ہچکی ترے زانوں پہ آئےموت بھی میں شاعرانہ چاہتا ہوں
مجھے اب موت بہتر زندگی سےوہ کی تم نے ستم گاری کہ توبہ
کچھ دور آؤ موت کے ہم راہ بھی چلیںممکن ہے راستے میں کہیں زندگی ملے
آیا ہے مرے دل کا غبار آنسوؤں کے ساتھلو اب تو ہوئی مالک خشکی و تری آنکھ
جب بچوں کو دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوںمالک ان پھولوں کی عمر دراز کرے
اپنے قاتل کی ذہانت سے پریشان ہوں میںروز اک موت نئے طرز کی ایجاد کرے
نہ آئے موت خدایا تباہ حالی میںیہ نام ہوگا غم روزگار سہ نہ سکا
وقت اک موج ہے آتا ہے گزر جاتا ہےڈوب جاتے ہیں جو لمحات ابھرتے کب ہیں
مہمل ہے نہ جانیں تو، سمجھیں تو وضاحت ہےہے زیست فقط دھوکا اور موت حقیقت ہے
اک موج فنا تھی جو روکے نہ رکی آخردیوار بہت کھینچی دربان بہت رکھا
آستین موج دریا سے جدا ہوتی نہیںربط تیرا چشم سے کیوں آستیں جاتا رہا
مرے پیار کا کوئی حاصل نہیں ہےوہ اک موج ہوں جس کا ساحل نہیں ہے
خندۂ موج مری تشنہ لبی نے جاناریت کا تپتا ہوا دیکھ کے ذرہ کوئی
میری مزدوری کے پیسے مجھے دے دو مالکآج بیٹی مری سسرال سے آئی ہوئی ہے
اے موج حوادث تجھے معلوم نہیں کیاہم اہل محبت ہیں فنا ہو نہیں سکتے
اس موج کی ٹکر سے ساحل بھی لرزتا ہےکچھ روز جو طوفاں کی آغوش میں پل جائے
سزائے موت پہ فریاد سے تو بہتر ہےگلے لگا کے کہوں دار کو مبارک باد
اب مجرمان عشق سے باقی ہوں ایک میںاے موت رہنے دے مجھے عبرت کے واسطے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books