aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "malka-e-husn"
وہ میل جول حسن و بصیرت میں اب کہاںجو سلسلہ تھا پھول کا پتھر سے کٹ گیا
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
حسن کافر تھا ادا قاتل تھی باتیں سحر تھیںاور تو سب کچھ تھا لیکن رسم دل داری نہ تھی
وفور شوق میں اک اک قدم میرا قیامت تھاخدا معلوم کیوں کر جلوہ زار حسن تک پہونچا
تاثیر برق حسن جو ان کے سخن میں تھیاک لرزش خفی مرے سارے بدن میں تھی
خریداریٔ جنس حسن پر رغبت دلاتا ہےبنا ہے شوق دل دلال بازار محبت کا
ایک ہی پھول تھا بس گل کدۂ حسن میں توچن لیا آنکھ میں اپنی ترے شیدائی نے
نہیں تل دھرنے کی جاگہ جو بہ افزونیٔ حسندیکھا شب اس کو تو اک خال بہ رخسار نہ تھا
کونین عین علم میں ہے جلوہ گاہ حسنجیب خرد سے عینک عرفاں نکالئے
آؤ حسن یار کی باتیں کریںزلف کی رخسار کی باتیں کریں
دفتر حسن کھولے بیٹھے ہیںعاشقی روزگار ہے ان کا
اس جلوہ گاہ حسن میں چھایا ہے ہر طرفایسا حجاب چشم تماشا کہیں جسے
اس کے رخسار پر کہاں ہے زلفشعلۂ حسن کا دھواں ہے زلف
اک بوسہ مانگتا ہوں میں خیرات حسن کیدو مال کی زکوٰۃ کہ دولت زیادہ ہو
سبھی انداز حسن پیارے ہیںہم مگر سادگی کے مارے ہیں
ہے دولت حسن پاس تیرےدیتا نہیں کیوں زکوٰۃ اس کی
مزاج حسن تو اک حال پر رہا قائملٹانے والوں نے سب کچھ لٹا کے دیکھ لیا
دل عرش گاہ حسن ہے دل جلوہ گاہ نازیہ آپ ہی کا گھر ہے ہماری گزر کہاں
کتاب حسن ہے تو مل کھلی کتاب کی طرحیہی کتاب تو مر مر کے میں نے ازبر کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books