aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "maraz-e-ishq"
مرض عشق کو شفا سمجھےدرد کو درد کی دوا سمجھے
عیسیٰ سے دوائے مرض عشق نہ ہوگیہاں ان کو کوئی ڈھونڈ کے لے آئے کہیں سے
اس مرض کو مرض عشق کہا کرتے ہیںنہ دوا ہوتی ہے جس کی نہ دعا ہوتی ہے
مرض عشق جسے ہو اسے کیا یاد رہےنہ دوا یاد رہے اور نہ دعا یاد رہے
بعد فنا بھی ہے مرض عشق کا اثردیکھو کہ رنگ زرد ہے میرے غبار کا
ہم نے اپنی سی کی بہت لیکنمرض عشق کا علاج نہیں
تھا جس پہ ناز کبھی اب وہ آرزو نہ رہینیاز عشق کی پہلی سی آبرو نہ رہی
اے مقلد بو الہوس ہم سے نہ کر دعوائے عشقداغ لالہ کی طرح رکھتے ہیں مادر زاد ہم
عشقؔ روشن تھا وہاں دیدۂ آہو سے چراغمیں جو یک رات گیا قیس کے کاشانے میں
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
غم عشق میں کاری دوا نہ دعا یہ ہے روگ کٹھن یہ ہے درد براہم کرتے جو اپنے سے ہو سکتا کبھی ہم سے بھی کچھ نہ کہا تم نے
یہ دل کب عشق کے قابل رہا ہےکہاں اس کو دماغ و دل رہا ہے
وحشت دل کے خریدار بھی ناپید ہوئےکون اب عشق کے بازار میں کھولے گا دکاں
تو جو تلوار سے نہلائے لہو میں مجھ کوغسل صحت ہوا بھی عشق کی بیماری سے
کسی مرض کی دوا چشم اشکبار نہیںنہ انتظار کے قابل نہ خواب کے قابل
جسم ایسا گھل گیا ہے مجھ مریض عشق کادیکھ کر کہتے ہیں سب تعویذ ہے بازو نہیں
سعئ لا حاصل مداوائے مریض عشق ہےتھامنا ممکن نہیں گرتی ہوئی دیوار کا
سوکھ کر رہ گیا ہے کاغذ وارمرض رشتہ ہے جو مسطر کو
مآل عزت سادات عشق دیکھ کے ہمبدل گئے تو بدلنے پہ اتنی حیرت کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books