aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mare.n"
قبروں میں نہیں ہم کو کتابوں میں اتاروہم لوگ محبت کی کہانی میں مریں ہیں
چپ رہو کیوں مزاج پوچھتے ہوہم جئیں یا مریں تمہیں کیا ہے
دولت فقر و فنا سے ہیں تونگر ہم لوگجوتیاں ماریں ہیں اقبال کے سر پر ہم لوگ
آتش عشق میں جو جل نہ مریںعشق کے فن میں وہ اناری ہیں
تم نے تو کہا تھا کہ چلو ڈوب مریں ہماب ساحل دریا پہ کھڑے کرتے ہو ٹا ٹا
جو لوگ موت کو ظالم قرار دیتے ہیںخدا ملائے انہیں زندگی کے ماروں سے
پتھر تو ہزاروں نے مارے تھے مجھے لیکنجو دل پہ لگا آ کر اک دوست نے مارا ہے
آسمانوں سے فرشتے جو اتارے جائیںوہ بھی اس دور میں سچ بولیں تو مارے جائیں
اپنی اس عادت پہ ہی اک روز مارے جائیں گےکوئی در کھولے نہ کھولے ہم پکارے جائیں گے
شہر میں اپنے یہ لیلیٰ نے منادی کر دیکوئی پتھر سے نہ مارے مرے دیوانے کو
ہم عشق کے ماروں کا اتنا ہی فسانا ہےرونے کو نہیں کوئی ہنسنے کو زمانا ہے
مری نماز جنازہ پڑھی ہے غیروں نےمرے تھے جن کے لیے وہ رہے وضو کرتے
مصلحت کا یہی تقاضا ہےوہ نہ مانیں تو مان جاؤ تم
سبھی انداز حسن پیارے ہیںہم مگر سادگی کے مارے ہیں
رات خواب میں میں نے اپنی موت دیکھی تھیاتنے رونے والوں میں تم نظر نہیں آئے
ہوئے اس قدر مہذب کبھی گھر کا منہ نہ دیکھاکٹی عمر ہوٹلوں میں مرے اسپتال جا کر
بہتی ہوئی آنکھوں کی روانی میں مرے ہیںکچھ خواب مرے عین جوانی میں مرے ہیں
اب مجھے مانیں نہ مانیں اے حفیظؔمانتے ہیں سب مرے استاد کو
اچھے عیسیٰ ہو مریضوں کا خیال اچھا ہےہم مرے جاتے ہیں تم کہتے ہو حال اچھا ہے
ترے بغیر تیرے انتظار سے تھک کرشب فراق کے ماروں کو نیند آئی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books