aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "marg-e-aashiq"
مرگ عاشق پہ فرشتہ موت کا بدنام تھاوہ ہنسی روکے ہوئے بیٹھا تھا جس کا کام تھا
مرگ عاشق تو کچھ نہیں لیکناک مسیحا نفس کی بات گئی
خاک عاشق سے جو اگتا ہے مغیلاں کا درختاس کی مژگاں کا ہے مرقد میں بھی کھٹکا باقی
کبھی نہ جائے گا عاشق سے دیکھ بھال کا روگپلاؤ لاکھ اسے بد مزہ دوائے فراق
ہر وقت فکر مرگ غریبانہ چاہئےصحت کا ایک پہلو مریضانہ چاہئے
آہ مرگ آدمی پر آدمی روئے بہتکوئی بھی رویا نہ مرگ آدمیت کے لیے
ریاضؔ آنے میں ہے ان کے ابھی دیرچلو ہو آئیں مرگ ناگہاں تک
ہو چکیں غالبؔ بلائیں سب تمامایک مرگ ناگہانی اور ہے
ماتم مرگ تمنا نہ سمجھ اے ناداںزندگی بول رہی ہے مرے افسانے میں
تم آؤ مرگ شادی ہے نہ آؤ مرگ ناکامینظر میں اب رہ ملک عدم یوں بھی ہے اور یوں بھی
واللہ ان شہیدوں کا معیار دیکھ کرہے مرگ شوق اور سوا دار دیکھ کر
مفتیٔ ناز نے دیا فتویٰخون عاشق حلال کرتا ہے
قائمؔ حیات و مرگ بز و گاؤ میں ہیں نفعاس مردمی کے شور پہ کس کام کا ہوں میں
نہ ہو کہ قرب ہی پھر مرگ ربط بن جائےوہ اب ملے تو ذرا اس سے فاصلہ رکھنا
کوئی خبر ہی نہ تھی مرگ جستجو کی مجھےزمیں پھلانگ گیا اپنے شوق بے حد میں
آئے تھے کیوں عدم سے کیا کر چلے جہاں میںیہ مرگ و زیست دونوں آپس میں ہستیاں ہیں
آئینے کو بھی دیکھو پر ٹک ادھر بھی دیکھوحیران چشم عاشق دمکے ہے جیسے ہیرا
اک لفظ محبت کا ادنیٰ یہ فسانا ہےسمٹے تو دل عاشق پھیلے تو زمانہ ہے
قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہےاسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
بہت مضر دل عاشق کو آہ ہوتی ہےاسی ہوا سے یہ کشتی تباہ ہوتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books