aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "marhamat"
اذیت مصیبت ملامت بلائیںترے عشق میں ہم نے کیا کیا نہ دیکھا
اے رات مجھے ماں کی طرح گود میں لے لےدن بھر کی مشقت سے بدن ٹوٹ رہا ہے
خود جسے محنت مشقت سے بناتا ہوں جمالؔچھوڑ دیتا ہوں وہ رستہ عام ہو جانے کے بعد
تلاش رزق کا یہ مرحلہ عجب ہے کہ ہمگھروں سے دور بھی گھر کے لیے بسے ہوئے ہیں
دن بھر کی مشقت سے بدن چور ہے لیکنماں نے مجھے دیکھا تو تھکن بھول گئی ہے
وقت ہر زخم کا مرہم تو نہیں بن سکتادرد کچھ ہوتے ہیں تا عمر رلانے والے
بہن کی التجا ماں کی محبت ساتھ چلتی ہےوفائے دوستاں بہر مشقت ساتھ چلتی ہے
ہے مشق سخن جاری چکی کی مشقت بھیاک طرفہ تماشا ہے حسرتؔ کی طبیعت بھی
تعلق توڑنے میں پہل مشکل مرحلہ تھاچلو ہم نے تمہارا بوجھ ہلکا کر دیا ہے
سارے پتھر نہیں ہوتے ہیں ملامت کا نشاںوہ بھی پتھر ہے جو منزل کا نشاں دیتا ہے
کر کے زخمی تو مجھے سونپ گیا غیروں کوکون رکھے گا مرے زخم پہ مرہم تجھ بن
تشنگی کے بھی مقامات ہیں کیا کیا یعنیکبھی دریا نہیں کافی کبھی قطرہ ہے بہت
مرہم ہجر تھا عجب اکسیراب تو ہر زخم بھر گیا ہوگا
نہ جانے کل ہوں کہاں ساتھ اب ہوا کے ہیںکہ ہم پرندے مقامات گم شدہ کے ہیں
یہ بات سچ ہے تمہیں ظلم میں مہارت ہےیہ بات بھی تو حقیقت ہے میں نہیں ڈرتا
میں جب کبھی اس سے پوچھتا ہوں کہ یار مرہم کہاں ہے میراتو وقت کہتا ہے مسکرا کر جناب تیار ہو رہا ہے
کوئی پرانا خط کچھ بھولی بسری یادزخموں پر وہ لمحے مرہم ہوتے ہیں
دیے ہیں زندگی نے زخم ایسےکہ جن کا وقت بھی مرہم نہیں ہے
باقی ابھی ہے کرب کا اک اور مرحلہمحسوس جو کیا ہے اسے سوچنا بھی ہے
چھوٹے چھوٹے کئی بے فیض مفادات کے ساتھلوگ زندہ ہیں عجب صورت حالات کے ساتھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books