aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "markab-e-husn"
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
وہ میل جول حسن و بصیرت میں اب کہاںجو سلسلہ تھا پھول کا پتھر سے کٹ گیا
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
حسن کافر تھا ادا قاتل تھی باتیں سحر تھیںاور تو سب کچھ تھا لیکن رسم دل داری نہ تھی
کہیے کیوں کر نہ اسے بادشہ کشور حسنکہ جہاں جا کے وہ بیٹھا وہیں دربار لگا
تاثیر برق حسن جو ان کے سخن میں تھیاک لرزش خفی مرے سارے بدن میں تھی
خریداریٔ جنس حسن پر رغبت دلاتا ہےبنا ہے شوق دل دلال بازار محبت کا
اس جلوہ گاہ حسن میں چھایا ہے ہر طرفایسا حجاب چشم تماشا کہیں جسے
ایک ہی پھول تھا بس گل کدۂ حسن میں توچن لیا آنکھ میں اپنی ترے شیدائی نے
نہیں تل دھرنے کی جاگہ جو بہ افزونیٔ حسندیکھا شب اس کو تو اک خال بہ رخسار نہ تھا
وفور شوق میں اک اک قدم میرا قیامت تھاخدا معلوم کیوں کر جلوہ زار حسن تک پہونچا
دل عرش گاہ حسن ہے دل جلوہ گاہ نازیہ آپ ہی کا گھر ہے ہماری گزر کہاں
پاس آداب حسن یار رہاعشق میرے لیے ادیب ہوا
آئینے میں وہ دیکھ رہے تھے بہار حسنآیا مرا خیال تو شرما کے رہ گئے
کونین عین علم میں ہے جلوہ گاہ حسنجیب خرد سے عینک عرفاں نکالئے
سبھی انداز حسن پیارے ہیںہم مگر سادگی کے مارے ہیں
آؤ حسن یار کی باتیں کریںزلف کی رخسار کی باتیں کریں
ہے دولت حسن پاس تیرےدیتا نہیں کیوں زکوٰۃ اس کی
اب میں سمجھا ترے رخسار پہ تل کا مطلبدولت حسن پہ دربان بٹھا رکھا ہے
دونوں نے بڑھائی رونق حسنشوخی نے کبھی کبھی حیا نے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books