aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "martaba-e-izz-o-sharf"
دیکھے نہ مجھے کیوں کر از چشم حقارت اووہ سرو جواں یارو من فاختۂ پیرم
مزاج و مرتبۂ چشم نم کو پہچانےجو تجھ کو دیکھ کے آئے وہ ہم کو پہچانے
حسرتؔ بہت ہے مرتبۂ عاشقی بلندتجھ کو تو مفت لوگوں نے مشہور کر دیا
شکریہ اے گردش جام شرابمیں بھری محفل میں تنہا ہو گیا
زاہد مجھے نہ مانع شرب شراب ہوایسا نہ ہو ثواب کے بدلے عذاب ہو
آسان نہیں مرحلۂ ترک وفا بھیمدت ہوئی ہم اس کو بھلانے میں لگے ہیں
لیتا ہوں مکتب غم دل میں سبق ہنوزلیکن یہی کہ رفت گیا اور بود تھا
پھر مرحلۂ خواب بہاراں سے گزر جاموسم ہے سہانا تو گریباں سے گزر جا
سرسوں جو پھولی دیدۂ جام شراب میںبنت العنب سے کرنے لگا شوخیاں بسنت
مے کشی میں رکھتے ہیں ہم مشرب درد شرابجام مے چلتا جہاں دیکھا وہاں پر جم گئے
یہی بہت تھے مجھے نان و آب و شمع و گلسفر نژاد تھا اسباب مختصر رکھا
شام فراق اب نہ پوچھ آئی اور آ کے ٹل گئیدل تھا کہ پھر بہل گیا جاں تھی کہ پھر سنبھل گئی
دود آہ جگری کام نہ آیا یاروورنہ روئے شب ہجر اور بھی کالا کرتا
ہر دم دعائے آب و ہوا مانگتے رہےننگے درخت سبز قبا مانگتے رہے
منہ زرد و آہ سرد و لب خشک و چشم ترسچی جو دل لگی ہے تو کیا کیا گواہ ہے
وہ شے کہاں ہے پنہاں اے موج آب حیواںجو وجۂ سر خوشی تھی برسوں کی تشنگی میں
یہ صحن ارض حرم ہے بہ احتیاط قدمبہت قریب خدا ہے ذرا سنبھل کے چلو
ذاکر آل محمدؐ ہے تو منبر پہ اسدؔابن مرجانہ کے جیسا یہ لبادہ کیسا
کسی کی محرم آب رواں کی یاد آئیحباب کے جو برابر کبھی حباب آیا
میں بھی تلاش آب ہوس میں نکلا ہوںشور سنا تھا اک چشمے کے ابلنے کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books