aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mas.ala"
وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گامسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا
جنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہےجنگ کیا مسئلوں کا حل دے گی
تجھ کو پانے میں مسئلہ یہ ہےتجھ کو کھونے کے وسوسے رہیں گے
مسئلہ جب بھی چراغوں کا اٹھافیصلہ صرف ہوا کرتی ہے
دل کا دکھ جانا تو دل کا مسئلہ ہے پر ہمیںاس کا ہنس دینا ہمارے حال پر اچھا لگا
ہمت ہے تو بلند کر آواز کا علمچپ بیٹھنے سے حل نہیں ہونے کا مسئلہ
مجھے مناؤ نہیں میرا مسئلہ سمجھوخفا نہیں میں پریشان ہوں زمانے سے
میری اک چھوٹی سی کوشش تجھ کو پانے کے لیےبن گئی ہے مسئلہ سارے زمانے کے لیے
لگ رہا ہے یہ نرم لہجے سےپھر تجھے کوئی مسئلہ ہوا ہے
مسئلہ تھا تو بس انا کا تھافاصلے درمیاں کے تھے ہی نہیں
مسئلہ یہ ہے کہ اس کے دل میں گھر کیسے کریںدرمیاں کے فاصلے کا طے سفر کیسے کریں
اسے کہو جو بلاتا ہے گہرے پانی میںکنارے سے بندھی کشتی کا مسئلہ سمجھے
گلے لگا کے مجھے پوچھ مسئلہ کیا ہےمیں ڈر رہا ہوں تجھے حال دل سنانے سے
مرنے کو مر بھی جاؤں کوئی مسئلہ نہیںلیکن یہ طے تو ہو کہ ابھی جی رہا ہوں میں
آئیے بیچ کی دیوار گرا دیتے ہیںکب سے اک مسئلہ بے کار میں الجھا ہوا ہے
لب سے سناؤں حال کیا دل کا مرے حبیبلب کا یہ مسئلہ ہے کہ لب مسکراتے ہیں
جدائی بھی نہ ہوتی زندگی بھی سہل ہو جاتیجو ہم اک دوسرے سے مسئلہ تبدیل کر لیتے
بات یہ ہے کہ سبھی بھائی مرے دشمن ہیںمسئلہ یہ ہے کہ میں یوسف ثانی بھی نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books