aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mas.ale"
مسئلے تو زندگی میں روز آتے ہیں مگرزندگی کے مسئلوں کا حل نکلنا چاہیے
یہ جتنے مسئلے ہیں مشغلے ہیں سب فراغت کےنہ تم بیکار بیٹھے ہو نہ ہم بیکار بیٹھے ہیں
سنا ہے شور سے حل ہوں گے سارے مسئلے اک دنسو ہم آواز کو آواز سے ٹکراتے رہتے ہیں
لوگ یوں جاتے نظر آتے ہیں مقتل کی طرفمسئلے جیسے روانہ ہوں کسی حل کی طرف
ہے مسئلے کا حل یہ اسی در پہ جاؤں میںجس در پہ اب میں جانے کے قابل نہیں رہا
غم حبیب نہیں کچھ غم جہاں سے الگیہ اہل درد نے کیا مسئلے اٹھائے ہیں
اہل خرد اسے نہ سمجھ پائیں گے فقیہؔکچھ مسئلے ہیں ماورا فتح و شکست سے
مسئلے حل کرتے کرتے آدمی کا ذہن بھیبے طرح الجھا ہوا اک مسئلہ ہو جائے گا
تمام مسئلے نوعیت سوال کے ہیںجواب ہوتے ہیں سارے سوال کے اندر
مجھے تم سے الجھنا ہے کسی دنبہت سے مسئلے سلجھا سکوں گا
وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گامسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا
ہم نے کانٹوں کو بھی نرمی سے چھوا ہے اکثرلوگ بے درد ہیں پھولوں کو مسل دیتے ہیں
جنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہےجنگ کیا مسئلوں کا حل دے گی
چاہو گے تو کیا ہے نہ نباہو گے تو کیا ہے بہت اتراؤ نہ دل دے کے یہ کس کام کا دلہے غم و اندوہ کا مارا ابھی چاہوں تو میں رکھ دوں اسے تلووں سے مسل کر ابھی منہ
یہ مسائل تصوف یہ ترا بیان غالبؔتجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا
بوسہ جو رخ کا دیتے نہیں لب کا دیجئےیہ ہے مثل کہ پھول نہیں پنکھڑی سہی
تجھ کو پانے میں مسئلہ یہ ہےتجھ کو کھونے کے وسوسے رہیں گے
مسئلہ جب بھی چراغوں کا اٹھافیصلہ صرف ہوا کرتی ہے
دل کا دکھ جانا تو دل کا مسئلہ ہے پر ہمیںاس کا ہنس دینا ہمارے حال پر اچھا لگا
ہمت ہے تو بلند کر آواز کا علمچپ بیٹھنے سے حل نہیں ہونے کا مسئلہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books